تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 396
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم کہ تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے کہ جس کا کام صرف قومی کام کرنا ہو اور یا پھر دوسرے کام وہ صرف ضمنی طور پر کرے، اصل کام، قومی کام ہو۔آخر ہر آدمی ایک وقت میں تین ، چار کام کر لیتا ہے۔مثلاً سکول ماسٹر ہے، وہ پرائیویٹ ٹیوشن بھی کر لیتا ہے۔یاڈاکٹر ہے، اگر وہ ملازم ہو تو پرائیویٹ پریکٹس بھی کر لیتا ہے۔لیکن جب سرکاری کام سامنے ہوتو وہ دوسرے کام کو نظر انداز کر دے گا اور پرائیویٹ پریکٹس یا پرائیویٹ ٹیوشن چھوڑ کر اپنے مفوضہ کام کی طرف متوجہ ہو جائے گا۔پس قرآن کریم کہتا ہے کہ تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے کہ اس کا اصل کام، قومی کام ہو۔وہ بے شک زراعت کرے، تجارت کرنے یا اور کوئی پیشہ کرے۔لیکن اس کے اصل کام میں کوئی روک واقع نہ ہو۔ہم نے بھی بعض واقفین کو اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ زائد کام کر لیں۔بلکہ بعض دفعہ میں نے دفتر والوں کو ڈانٹا ہے کہ تم واقفین کوزائد کام کرنے سے کیوں روکتے ہو؟ ہاں ہم نے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ ہمیں بتا دے کہ میں فلاں کام کرنے لگا ہوں۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ واقفین کو زائد کام کرنے کی تحریک کرنی چاہئے۔لیکن بغیر وقف کے دین کا کام کرنا مشکل ہے۔جس جماعت میں وقف کا سلسلہ نہ ہو ، وہ اپنا کام کبھی مستقل طور پر جاری نہیں رکھ سکتی۔ہم نے تو وقف کی ایک شکل بنادی ہے۔ورنہ زندگی وقف کرنے والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی موجود تھے۔کیا تم سمجھتے ہو کہ صحابہ نے ولتكن منكم امة يدعون الى الخير ويامرون بالمعروف وينهون عن المنكر پر عمل نہیں کیا ؟ حضرت ابو ہریرۃ" کو دیکھ لو، انہوں نے آخری زمانہ میں اسلام قبول کیا۔یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے صرف اڑھائی سال پہلے مسلمان ہوئے۔مسلمان ہونے کے بعد حضرت ابوہریرة نے غور کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اب آخری عمر میں ہیں اور میں بہت دیر بعد اسلام میں داخل ہوا ہوں، اس لئے اگر میں کچھ سیکھنا چاہتا ہوں تو اس کا طریق یہی ہے کہ میں اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کر دوں۔چنانچہ وہ مسجد میں ہی رات دن بیٹھے رہتے شروع شروع میں ان کا بھائی گھر سے کھانا بھجوا دیتا تھا۔لیکن جب اس نے دیکھا کہ یہ تو مستقل طور پر مسجد میں بیٹھ گئے ہیں تو اس نے کھانا بھجوانا بند کر دیا۔اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر کہا کہ یا رسول اللہ! میرا بھائی تو مستقل طور پر مسجد میں بیٹھ گیا ہے، میں عیال دار شخص ہوں، میں نے بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے، میں اسے کب تک خرچ دے سکوں گا ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے کہ حضرت ابوہریرۃ دین کی خدمت کر رہے ہیں، اس لئے آپ 396