تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 27

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء جاتا ہے۔اچھا انتظام کرنے والے تھوڑے روپیہ میں اچھا گزارہ کر لیتے ہیں اور ناقص انتظام والے زیادہ روپیہ میں بھی اچھا گزارہ نہیں کر سکتے۔پرسوں انجمن کی میٹنگ تھی ، میں نے لنگر والوں سے لنگر کا حساب پوچھا؟ لنگر والے پہلے سالن میں نہ بناسپتی گھی ڈالتے تھے، نہ حیوانی۔جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے ان سے کہا کہ اس سے تو لوگوں کی صحبتیں برباد ہو جائیں گی۔کم سے کم دو چھٹانک فی سیر گھی ضرور ڈالنا چاہیے۔پرسوں انہوں نے حساب بتایا کہ اس طرح چودہ روپے مہینہ فی کس خرج بن گیا ہے۔میں نے کہا اتنا خرچ کس طرح آسکتا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ نے جو فر مایا تھا کہ گھی ڈالا کرو۔اس وجہ سے یہ خرچ اتنا نکلا ہے۔یکدم مجھے خیال آیا کہ ہمارے گھر میں لنگر کی طرف سے جو بل بھیجا گیا ہے، وہ اس سے کم ہے۔قادیان میں جب ہم تھے تو ملازم بازار سے سودا سلف لے آیا کرتے تھے۔لیکن جب سے لا ہور آئے ہیں ہنگر والے ہی سب اشیاء مہیا کرتے ہیں۔پھر بل بنا کا بھیج دیتے ہیں۔میری بیویاں رقعہ لکھ کر بھیج دیتی ہیں اور سودا انہیں لنگر والے منگوا دیتے ہیں۔میں نے کہا آپ نے ابھی مجھے بل بھجوایا ہے اور اس بل میں ہمارے گھر کا خرچ اس سے کم دکھایا گیا ہے۔ہمارے گھر میں 4-3 چھٹانک کے درمیان کا سے کم گیا گھی پڑتا ہے اور آپ نے جو مجھے بل بھیجوایا ہے، اس میں ہمارے گھر کا خرچ پونے دس روپے فی کس لکھا ہے۔حالانکہ ہمارے گھر کا کھانا آپ سے بہت اچھا ہوتا ہے۔پھر آپ کا چودہ روپے کس طرح خرچ ہو گیا ؟ (پکا ہوا کھانا نگر نہیں بھجواتا کہ یہ سمجھا جاسکے کہ وہ ہم سے رعایت کرتے ہیں۔بلکہ ہم ان کی معرفت جنس منگواتے ہیں۔جس پر وہ کچھ رقم مزدوری وغیرہ کی لگا کر ہم کو بل دیتے ہیں۔کھانا پکتا ہمارے گھر میں ہے۔انہوں نے کہا خرچ یہی ہے، ہم حساب سامنے رکھ دیتے ہیں ، آپ دیکھ لیں۔بیان کرنے والا بھی باورچی نہیں تھا کہ یہ سمجھا جا سکے کہ وہ حساب نہیں سمجھا بلکہ ملک سیف الرحمن صاحب تھے۔یہ درست ہے کہ انہوں نے اپنی طرف سے کوشش کی تھی کہ صحیح حساب پیش کریں مگر آخر میں نے ان کی غلطی نکال لی۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا خرچ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہم 320 آدمیوں کے لئے 20 سیر گوشت پکاتے ہیں۔گویا ایک وقت میں ایک چھٹانک فی کس جا پڑتا ہے۔میں نے کہا آپ نے ہمارا خرچ 90 آدمیوں پر ڈالا ہے۔اور آپ کی پرچیوں سے پتہ لگتا ہے کہ دوسیر گوشت ایک وقت میں آتا ہے۔گویا جہاں ایک سیر میں آپ 16 آدمیوں کوکھانا کھلاتے ہیں وہاں ہمارے گھر میں سیر میں 45 آدمی کھانا کھاتے ہیں۔پھر ہمارا کھانا لنگر کی نسبت زیادہ اچھا ہوتا ہے۔لنگر کا کھانا یقیناً ہم لوگ زیادہ دیر تک نہیں کھا سکتے۔اصل میں نوے کا حساب تو غلط تھا، دراصل 70 آدمی کھانا کھاتے ہیں اور اس طرح 45 کی بجائے 27