تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 376

خطبه جمعه فرموده 05 فروری 1954ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک فرمارہے تھے کہ تجھ پر میرے ماں باپ قربان تو اور قربانی کر۔یہ خوش قسمتی کے دن کبھی کبھی آتے ہیں اور و کسی کسی قوم کو ملتے ہیں۔پس مبارک ہیں وہ لوگ جو ان دنوں سے فائدہ اٹھائیں۔اور مبارک ہیں وہ لوگ، جو اس خدمت کو انعام سمجھیں ، نہ کہ بوجھ۔چونکہ یہ خطبہ دیر سے شائع ہوگا اور وعدوں کی میعاد قریب الاختتام ہوگی ، اس لئے دوستوں کو کام کا مزید موقع دینے کے لئے میں وعدوں کی آخری میعاد 15 فروری کی جگہ 23 فروری مقرر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ احباب کو توفیق بخشے کہ وہ زیادہ سے زیادہ خدمت دین اور اشاعت اسلام میں حصہ لے سکیں۔اللهم آمین۔( مطبوعه روزنامه الصلح 09 فروری 1954 ء) 376