تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 370
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 22 جنوری 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم تم ان کی قربانی کا ہزارواں حصہ قربانی کرتے ہو۔اور اس قربانی کا تو ہمیں مجلسوں میں اظہار کرنے سے بھی شرم آتی ہے۔بہر حال تحریک کرنا تمہارا فرض ہے۔اگر کوئی شخص اپنی حیثیت سے کم قربانی کرتا ہے تو اس سے انکار کرنا، ہمارا حق نہیں۔چاہے کوئی لاکھوں روپے ماہوار آمد والا پانچ روپیہ لکھائے ہتم لکھ لو لیکن اسے یہ تحریک کرنی چاہئے کہ تمہاری قربانی پہلوں کی قربانی سے کوئی نسبت نہیں رکھتی۔جماعت کے دوستوں سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سمجھتے ہوئے بچے طور پر اور پورے اخلاص سے اس بات کے لئے زور لگا دیں گے کہ اس سال تحریک جدید کے وعدے پچھلے سال کے وعدوں سے کم نہ رہیں بلکہ ان سے بہت آگے نکل جائیں۔( مطبوعه روزنامه الصلح مورخہ 28 جنوری 1954ء) 370