تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 354

اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو! کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں! اور آسمان کے فرشتے بھی کانپ اٹھیں! تا کہ تمہاری دردناک آوازوں اور نعرہ ہائے تکبیر وتشہید وتوحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ آسمان - زمین پر آجائے اور زمین پر پھر آسمانی بادشاہت قائم ہو جائے۔اسی غرض کے لئے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اور اسی غرض کے لئے میں تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں کہ آؤ ! خدا کے سپاہیوں میں شامل ہو جاؤ۔آج محمد رسول اللہ کا تخت مسیح نے چھینا ہوا ہے۔تم نے وہ تخت مسیح سے چھین کر محمد رسول اللہ کو دینا ہے۔اور محمد رسول اللہ نے اسے خدا کے سامنے پیش کرنا ہے۔اور پھر دنیا میں آسمانی بادشاہت قائم ہونی ہے۔پس میری سنو، میری بات کے پیچھے چلو۔تم میری سنو، میں جو کچھ کہہ رہا ہوں، خدا کہہ رہا ہے۔یہ میری آواز نہیں ہے۔میں تمہیں خدا کی آواز کی طرف بلاتا ہوں۔354 تم میری مانو۔خدا تمہارے ساتھ ہو، خدا تمہارے ساتھ ہو، خدا تمہارے ساتھ ہو، تا تم اس دنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ۔( مطوعه روز نامہ الصلح مورخہ 15 جنور خہ 15 جنوری 1954ء )