تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 355
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم - اقتباس از خطبه جمعه فرموده 01 جنوری 1954ء کوشش کی جائے کہ جماعت کا کوئی فرد تحریک جدید سے باہر نہ رہ جائے خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1954ء دوسری بات میں نے یہ پیش کی تھی کہ اس سال تمام جماعت میں تحریک جدید کو مضبوط کیا جائے۔جماعت کا ہر فرد چھوٹا ہو یا بڑا، عورت ہو یا مردہ تحریک جدید میں حصہ لے۔اور اس کی بھی جو صورت میں نے پیش کی ہے، اس میں کوئی مشکل نہیں۔اور وہ صورت یہ ہے کہ تحریک جدید میں کم سے کم پانچ روپے دے کر ہر شخص شامل ہو سکتا ہے۔اور پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر حصہ لینے والا پانچ روپے دے۔بلکہ اگر کوئی ایک روپیہ دے سکے تو پانچ آدمی مل کر ایک آدمی کے وجود کے طور پر پانچ روپیہ لکھا دیں۔اور اگر فرض کرو، وہ ایک، ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتے ، آٹھ ، آٹھ آنہ دے سکتے ہیں تو دس آدمی مل کر ایک وجود کے طور پر پانچ روپیہ لکھا دیں۔بہر حال ایک دفعہ کوشش کی جائے کہ جماعت کا کوئی فرد تحریک جدید سے باہر نہ رہ جائے۔اگر ہم اس سال ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو میرا وسیع تجربہ ہے کہ جب بھی کوئی شخص نیکی کی طرف کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اسے بعد میں اس کو پھیلانے کا موقع ملتا ہے۔میں جانتا ہوں کہ جولوگ پانچ، پانچ روپے دے کر تحریک جدید میں شروع میں شامل ہوئے تھے ، انہوں نے اس دور کو چار چار، پانچ پانچ سوروپیہ پر ختم کیا ہے۔میں جب کہتا ہوں کہ جماعت کا ہر فرد ایک، ایک روپیہ یا آٹھ ، آٹھ آنے دے کر تحریک جدید میں شامل ہو جائے تو میں جانتا ہوں کہ وہ ایک جگہ پر کھڑے نہیں ہوں گے۔بلکہ یہ ایک روپیہ یا آٹھ آنے انہیں گھسیٹ کر آگے لے جائیں گے اور وہ اس ایک روپیہ یا آٹھ آنے سے سو، دوسو یا پانچ سو اور ہزار روپیہ تک چلے جائیں گے۔تیسری تحریک، جو میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر کی ، پیتھی کہ ہر احمدی زمیندار، جو فصل عام طور پر کاشت کرتا ہے، وہ اس کا1/20 فیصدی زیادہ بوئے اور اس کی آمدنی تحریک جدید میں دے۔مثلاً ایک شخص 20 کنال فصل ہوتا ہے تو وہ 21 کنال فصل ہوئے اور اس ایک کنال کی آمد محض خدا تعالی کے لئے وقف کرے۔تا کہ اس سے غیر قوموں اور غیر مذاہب میں تبلیغ اسلام ہو۔یہ بھی کوئی مشکل نہیں۔5 فیصدی زیادہ کام کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہوتا۔اگر کسی نے ایک کام میں 20 منٹ خرچ کرنے تھے اور وہ 21 منٹ 355