تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 353

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1953ء تحریک جدید کو جاری کرنے کی غرض خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1953ء بر موقع جلسہ سالانہ حضرت مصلح موعودؓ نے یکم تا 29 اکتوبر 1938ء کو ایک رؤیا کی بناء پر قادیان سے حیدر آباد دکن کا سفر اختیار فرمایا۔جس میں آپ نے سولہ ایسے قدیم اور عظیم تاریخی مقامات اور نظارے مشاہدہ کیے، جن سے مسلمانوں کی عظمت کا اظہار ہوتا تھا۔اس دوران مسلمانوں کے روحانی اور ظاہری عروج وزوال کے تمام مناظر آپ کے سامنے آئے۔یہاں تک کہ کشفی طور پر آپ کو الہی بشارات کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کی آسمانی بادشاہت کے دوبارہ قیام کی سکیم کا نقشہ بھی دیکھا دیا گیا۔آپ نے 1938ءت1958ء کے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پر جماعت کو، اسلام اور بیت اللہ کی حفاظت اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے تیار کرنے کی غرض سے ”سیر روحانی“ کے نام سے بارہ عظیم الشان خطابات کے ذریعہ ظاہری نظاروں کے مقابل پر اسلام کے روحانی مناظر بیان فرمائے۔1953 ء میں جب یہ سلسلہ خطابات اپنے عروج پر پہنچا تو حضور نے اسلامی نوبت خانوں (اذان) کی عظمت بیان فرمائی۔اور توحید باری تعالیٰ کا قیام اور اشاعت اسلام کو ہی تحریک جدید کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔۔۔۔اب خدا کی غیرت پھر جوش میں آئی ہے۔وو اور خدا نے تم کو اور تم کو، ہاں تم کو اس نوبت خانے کی خدمت سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! ایک دفعہ پھر اس نوبت کو زور سے بجاؤ کہ دنیا کے کان پھٹ جائیں! ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو ! 353