تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 323
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء جس قدر قربانی کرو گے، اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتے چلے جاؤ گے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1953ء۔آج میں حسب دستور سابق تحریک جدید کے وعدوں کے لئے جماعت میں تحریک کرنا چاہتا ہوں۔پہلے دفتر کے لوگوں کے لئے بھی، کہ جن کے لئے ابتدا تین سالوں کی تحریک کی گئی اور ان تین سالوں کو بعض لوگ ایک ہی سال سمجھتے رہے۔پھر وہ تحریک دس سال تک ممتد کی گئی۔پھر اس کے لئے 19 سال کی حد لگائی گئی۔اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ انہیں سال بھی پورے ہو جاتے ہیں۔اس اثناء میں تحریک جدید کے کام کو وسیع کرنے کے بعد خدا تعالیٰ نے میرا ذہن اس طرف پھیرا کہ تمہارے منہ سے جو عر صے بیان کروائے گئے تھے ، وہ محض کمزور لوگوں کو ہمت دلوانے کے لئے تھے۔ورنہ حقیقتا جس کام کے لئے تو نے جماعت کو بلایا تھا، وہ ایمان کا ایک جزو ہے۔اور ایمان کو کسی حالت میں اور کسی وقت بھی معطل نہیں کیا جا سکتا اور اسے کسی صورت میں ترک نہیں کیا جاسکتا۔جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو زکوۃ کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو روزے رکھنے کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو حج کی تلقین فرمائی ، اسی خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی کہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے اور کوئی روح ایسی باقی نہ رہے، جس تک خدا تعالیٰ کا کلام پہنچ نہ جائے۔اس نے اپنے کلام میں اس تعلیم کا نام جہاد رکھا۔اور اپنے پیارے رسول کو مخاطب کر کے فرمایا۔وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا تو اس قرآن کے ذریعہ ساری دنیا کے لوگوں کے ساتھ جہاد کر۔پس اگر کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ آؤ! میری خاطر 19 سال نماز پڑھ لو، اگر کوئی شخص یہ کہہ سکتا کہ آؤ! میری خاطر 19 سال زکوۃ دے لو، اگر کوئی شخص یہ کہ سکتا کہ آؤ! میری خاطر 19 سال تک روزے 323