تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 308

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم الاولون اور دفتر اول“ والے کہلائے تھے۔یہاں ایک مرحلہ ختم ہو جاتا ہے، اس لئے میری تجویز ہے کہ انیس سال کے خاتمہ پر ان لوگوں کی قربانیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ایک رسالہ شائع کر دیا جائے تا لوگوں کے لئے ان کی ایک مثال قائم ہو جائے۔شاید سردی کی وجہ سے، جو ان دنوں خاص طور پر پڑ گئی ہے، جماعتیں اس سال دیر سے وعدے لکھ رہی ہیں۔اس لئے وعدے گزشتہ سال کی نسبت کم آئے ہیں۔گزشتہ سالوں میں ان دنوں وعدے دوبارہ آنے شروع ہو جاتے تھے۔لیکن اس سال جلسہ سالانہ کی وجہ سے وعدوں کی آمد میں جو روک پڑ جاتی ہے ، وہ برابر جاری ہے۔اس کی وجہ سے بجائے اس کے کہ پچھلے سال سے اس وقت تک زیادہ وعدے آ جاتے ہیں ہزار کے وعدے کم آتے ہیں۔اس لئے میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت تھوڑا ہے تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور جلد سے جلد وعدے لکھواؤ اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرو۔میں دفتر دوم والوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں، اس سال دفتر دوم والوں کی کوشش ہے کہ دو، اڑھائی لاکھ کے وعدے آ جائیں تا پنشن پانے والوں اور وفات پا جانے والوں کی وجہ سے وعدوں میں جو کمی آگئی ہے، وہ پوری ہو جائے۔اسی لئے دفتر دوم والوں کو بھی خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور اپنے وعدوں کو اس سال کم از کم دو، اڑھائی لاکھ تک پہنچادینا چاہئے۔یا درکھو کہ اس وقت اشاعت دین کا کام تم ہی کر رہے ہو، تمہارے سوا اور کوئی نہیں رہا۔دنیا میں صرف تم ہی ایک جماعت ہو، جو خدا تعالیٰ کے دین کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے ہو۔تمہیں شکوہ ہوگا کہ تم ہی وہ لوگ ہو ، جنہیں خارج از اسلام کہا جاتا ہے۔تم ہی وہ لوگ ہو، جن کے خلاف مولوی اکٹھے ہو کر کفر کے فتوے لگاتے ہیں۔لیکن یہ شکوہ کی بات نہیں۔اس سے تو تمہارے کام کی عظمت اور شان اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ایک شخص دین کی اس لئے خدمت کرتا ہے کہ اسے اس کا بدلہ ملے گا۔ایک شخص دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا بدلہ نہیں ملتا۔اور ایک شخص دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے نہ صرف اس کا بدلہ نہیں ملتا بلکہ الٹا اسے جھاڑیں پڑتی ہیں، اسے برا بھلا کہا جاتا ہے ، گالیاں دی جاتی ہیں۔تم دیکھ لو ان تینوں میں سے کس کا درجہ بڑا ہوتا ہے؟ آیا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا معاوضہ ملتا ہے۔یا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا معاوضہ نہیں ملتا۔یا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور نہ صرف یہ کہ اسے اس کا بدلہ ہی نہیں ملتا بلکہ الٹا اسے جھاڑیں پڑتی ہیں، اسے گالیاں دی جاتی ہیں۔صاف بات ہے کہ جو شخص ان حالات میں خدمت 308