تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 305 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 305

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم۔۔۔۔خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں، جو پاکستان کے لئے ہے، ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے۔غالبا میں نے ہندوستان اور بیرونی ممالک کے لئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔لیکن اس سال بھی وعدوں کے لئے آخری تاریخ وہی ہے، جو پچھلے سالوں میں مقر تھی۔یعنی ہندوستان اور مشرقی پاکستان کے لئے اپریل تک کی میعاد ہے اور جون تک دوسرے ممالک کی میعاد ہے۔مثلاً امریکہ ہے، انڈونیشیا ہے، ویسٹ افریقہ ہے، جن میں ہماری زبان بولنے والے نہیں پائے جاتے یا ہمارے ملک کے افراد کم ہیں۔چونکہ اب صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے، اس لئے جماعت کو میں پھر تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آج قریباً دو ماہ ہو گئے کہ یہ تحریک ہوئی تھی۔شروع شروع میں جس طرح ) وعدے آئے تھے، ان سے پتہ لگتا تھا کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو خوب سمجھ رہی ہے اور اپنے فرض ادا کرنے کی طرف متوجہ ہے۔لیکن جلسہ کے قریب آکر وعدوں کے آنے میں ستی ہوگئی اور شاید گزشتہ انیس سال کے عرصہ میں یہ پہلی مثال ہے کہ اس وقت تک گزشتہ سال جتنے وعدے آگئے تھے، اس سال اس سے تمہیں ہزار کے وعدے کم ہیں۔اس میں کچھ حصہ تو وہ ہے، جس کا پاکستان کی انجمن سے تعلق نہیں۔یعنی وہ ہندوستان کے وعدے جہاں سے پچھلے سال 22 ہزار اور کچھ سو کے وعدے آئے تھے اور اس سال 12 ہزار اور کچھ سو کے وعدے آئے ہیں۔چونکہ یہ رقم وہیں وصول ہوتی ہے اور وہیں خرچ ہوتی ہے۔اس لئے ممکن ہے کہ وعدوں کے بھیجے جانے میں پوری توجہ نہ دی گئی ہو یا جماعتیں یہاں وعدے بھیجنے کی ضرورت نہ بجھتی ہوں۔لیکن ہندوستان کے وعدوں کو چھوڑ کر پاکستان اور غیر ملکوں سے اس وقت تک جتنے وعدے آ جاتے تھے، اس سال ان میں سے بھی بیس ہزار کی کمی ہے۔سابق دستور کے مطابق بجائے اس کے کہ ہر سال وعدوں میں زیادتی ہوتی ، اس سال وعدوں میں کمی واقع ہوگئی ہے۔تحریک جدید کا دفتر ، جو دفتر دوم“ کہلاتا ہے، وہ اگر چہ اب ہمیشہ کے لئے ہے لیکن نام اس کا دفتر دوم ہی رہے گا۔کیونکہ جب اس دفتر کا آغاز کیا گیا تو اس کا نام ” دفتر دوم ہی رکھا گیا تھا۔اب 66 305