تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 267
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلدس سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1952ء خدا تعالی کی خاطر جو خدمات کی جاتی ہیں، وہ پے در پے نفع لاتی ہیں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1952ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چار، پانچ ہفتے ہوئے ، میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ہمارے نوجوان ، جو تعلیم پاتے ہیں اور پھر آگے ملازمتیں کرتے ہیں، یہ بھی ایک ضروری حصہ قومی ترقی کا ہوتا ہے۔اور اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔لیکن یہ کام کسی ترتیب اور کسی حکمت کے ماتحت ہونا چاہیے۔ملک میں مختلف ادارے ہیں، کچھ تو حکومت کی ملازمتوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، جیسے مرکزی انتظامی ، مالی ، صوبہ جاتی انتظامی، قضائی فوجی، پولیس کی انجنیئر نگ تعلیم، صحت، خوراک وغیرہ۔کچھ تجارتوں اور صنعتوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور کچھ آزاد پیشوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، مثلاً ڈاکٹری ہے، وکالت ہے۔ان تمام جگہوں پر ہمارے آدمیوں کا ہونا، قومی ترقی اور جماعتی نظام کو مکمل کرنے کے لئے ضروری ہے۔لیکن جہاں تک میرا تجربہ ہے، میں نے بتایا تھا کہ اپنے نوجوان ایک ہی رو میں یہ جاتے ہیں۔مثلاً پچھلے ایام میں جب فوج میں تنخواہیں زیادہ ملی تھیں ، ہمارے نوجوان کثرت سے فوج میں جانے لگے۔اس کے دو نقصان ہوئے۔ایک تو باقی صیغے خالی رہے اور ان میں ہمارا کوئی آدمی نہ گیا اور دوسرا یہ کہ ان کے اس طرح ایک ہی محکمے میں اچانک جانے سے خواہ مخواہ دشمن کو اعتراض کا موقع ملا کہ احمدی فوج پر چھار ہے ہیں۔حالانکہ باوجود اس کے کہ وہ فوج میں کثرت سے گئے ، ان کی تعداد دوسروں کے مقابلہ میں نہایت قلیل ہے۔فوج میں ہمارے نوجوان دوسروں کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں لیکن دشمن کو تو اعتراض کا موقع چاہیے۔جب وہ سو فیصدی جھوٹ بولنے سے نہیں ہچکچاتا تو نانوے فیصدی جھوٹ بولنا تو اس کے لئے نہایت آسان امر ہے۔سو میں نے اس خطبہ جمعہ میں ماں باپ کو توجہ دلائی تھی اور خود طالب علموں کو بھی توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے آپ کو مختلف کاموں اور پیشوں کے لئے تیار کریں۔گورنمنٹ کے پاس صرف فوجی محکمہ ہی نہیں بلکہ 15-20 قسم کے محکمے ہیں۔جہاں ہمارے نوجوان جاسکتے ہیں اور اچھی آمد پیدا کر سکتے ہیں۔تم اگر مختلف محکموں میں جاؤ تو تم پر دشمن کی خواہ مخواہ نظر نہیں پڑے گی اور اسے یہ اعتراض کرنے کا موقع نہیں ملے گا کہ 267