تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 225

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم - خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء اسلام نے غالب آتا ہے اور ضرور آتا ہے اور ہمارے ہاتھوں سے ہی آنا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1951ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی کہ كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا اس کے بعد فرمایا:۔آج تحریک جدید کے سلسلہ میں اٹھارواں سال شروع ہونے والا ہے۔پس میں جماعت کے سامنے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال کے لئے تمام احباب، خواہ وہ ربوہ کے رہنے والے ہوں یا باہر کی جماعتوں کے، حسب قاعدہ ایک مدت مقررہ کے اندر ، جس کا بعد میں اعلان کیا جائے گا، اپنے وعدے مرکز میں بھجوانے شروع کر دیں۔تحریک جدید کی تحریک کو جاری کئے ہوئے سترہ سال ہو چکے ہیں اور اب اٹھارواں سال شروع ہونے والا ہے۔سترہویں سال میں احباب نے سولہویں سال کی نسبت اس رنگ میں زیادہ قربانی کا ثبوت دیا ہے کہ سترھویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار ، سولہویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار سے زیادہ ہے۔اور دفتر دوم کے ساتویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار، چھٹے سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار سے زیادہ ہے۔اور فیصدی کے لحاظ سے تو یہ فرق اور بھی بڑھ جاتا ہے۔گزشتہ سال کی وصولی اس وقت تک پچپن فیصدی تھی لیکن اس سال کی وصولی تر اسی فیصدی ہے۔دوسرے دور کے متعلق مجھے پوری معلومات حاصل نہیں ہو سکیں مگر غالبا اس سال کی وصولی چوہتر ، پچھتر فیصدی کے قریب ہے۔جبکہ گذشتہ سال کی وصولی پچاس فیصدی کے قریب تھی۔بہر حال فیصدی وصولی کے لحاظ سے اس سال جماعت کی قربانی پچھلے سال سے زیادہ ہی رہی ہے، پہلے دور کی بھی اور دوسرے دور کی بھی۔فجزاكم الله احسن الجزاء۔لیکن پہلے دور کے متعلق ایک بات افسوسناک بھی نظر آتی ہے۔اور وہ یہ کہ اس کے وعدے پچھلے تین سالوں سے متواتر نیچے گرتے چلے گئے ہیں۔چودھویں سال میں دولاکھ ، تر اسی ہزار کے وعدے تھے۔225