تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 204

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم پس تم کو کم سے کم جو چیز سامنے ہو، اس کی تو تنظیم کر لینی چاہئے۔اور یہ کوئی مشکل امر نہیں۔اگر آپ اپنی مکمل تنظیم کرلیں تو پھر آپ دوسری جماعتوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب مہاجر ہیں، شاذ و نادر ہی ہم میں سے کوئی مقامی ہے، اگر ہم اتنی قربانی کر سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں کر سکتے ؟ ہم نے کام کو بڑھانا ہے، گرانا نہیں۔مگر اسے گرنے سے بچانا زیادہ مقدم ہے۔بچہ پیدا کرنے کے لئے تم کیا کیا جتن نہیں کرتے ؟ کئی احمدی دوا فروش حب اٹھرا بیچ رہے ہیں۔اب کوئی شخص حب اٹھرا خریدے اور ادھر بچے کا گلا گھونٹ دے تو اسے کون عقلمند خیال کرے گا ؟ جب وہ اٹھرا پر رقم خرچ کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ بچہ کو بچانا چاہتا ہے۔یہ نہیں کہ ایک طرف وہ جب اٹھرا خریدے اور دوسری طرف وہ بچہ کا گلا گھونٹ دے۔پس اگر یہ بات سچی ہے کہ تم لوگ تمام دنیا کو مسلمان بنانا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ اگر تمہارا مخاطب دس، بارہ لاکھ کا طبقہ ہے تو اسے کروڑ تک پہنچا دو۔اگر تمہاری قربانی یہ نتیجہ پیدا نہیں کرتی تو تمہارا دعویٰ یقینا جھوٹا ہے اور تم ساری دنیا کو ہرگز مسلمان نہیں کر سکتے“۔( مطبوعه روزنامه افضل 15 ستمبر 1951ء) 204