تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 180
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 127اکتوبر 1950ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم یہ چیز کسی نہ کسی روحانی بیماری پر دلالت کرتی ہے۔تمہیں چھینک آتی ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں تمہیں ڈکار آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں تمہیں پسینہ زیادہ آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔پسینہ کم آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بہار ہوں تمہیں قے آنے لگتی ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارے ناک سے پانی بہہ رہا ہوتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا جسم زیادہ گرم ہو جاتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا پا خانہ بند ہو جاتا ہے تو تم سمجھتے ہو، مجھے کوئی بیماری لگ گئی ہے۔تمہیں پاخانہ زیادہ آتا ہے تو تم سمجھتے ہو، مجھے کوئی بیماری لگ گئی ہے۔لیکن جماعت کا چندہ نصف ہو گیا، اس کے مشن بند ہونے کو ہیں لٹریچر کی اشاعت اور مبلغین کے سفر کے لئے روپیہ نہیں، مقامی دفتر بند ہورہے ہیں اور تم سمجھتے ہو، الحمد للہ کوئی بیماری نہیں۔یقینا کوئی ایسی بیماری ہے، جو جماعت کو اندر ہی اندر اس طرح کھا رہی ہے، جس طرح کسی درخت کی جڑ کو کیڑا کھا جاتا ہے۔کیونکہ تم ایسی حرکت کر رہے ہو، جو کوئی عقل سلیم رکھنے والا نہیں کر سکتا۔تمہارے سپر د ایک ہی کام ہے، جو تم نہیں کر رہے۔اس کا علاج اب یہی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے پاس جاؤ اور اس سے اپنے قلوب کی صفائی کے لئے دعا کرو تا تمہاری بستیاں دور ہو جائیں اور تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگ جاؤ۔شیطان بھی اللہ تعالیٰ کا کتا ہے، جو تمہیں ہر نیک کام سے روکتا ہے۔جو نہی تم اللہ تعالیٰ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہو، وہ تمہارا دل خراب کرتا ہے، تمہارے اندر وساوس پیدا کرتا ہے، تمہارے اندر بے ایمانی کے خیالات پیدا کرتا ہے اور قربانی نہ کرنے کے جذبات کو ابھارتا ہے۔اگر تم اسے پرے نہیں ہٹا سکتے تو تم خدا تعالیٰ کو پکارو اور اس سے کہو کہ وہ اسے پرے ہٹالے۔پس یہی ایک علاج ہے، جس سے تم اللہ تعالیٰ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہو۔تم پہلے دعائیں کرو۔پھر باہر کی جماعتوں کے لوگ دعائیں کریں۔اگر دعا کرنے والوں سے کوئی کمزوری سرزد ہوئی ہے تو وہ دعا اسے دور کر دے گی۔اور اگر ان کے ہمسایوں سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو دعاؤں کے نتیجہ میں وہ پھر اتنی حماقت نہیں کریں گے ، جو شاید گاندھی جی کی کوہ ہمالیہ والی غلطی سے بھی بڑی ہے۔تم اپنی اندر بیداری پیدا کرو اور خدا تعالیٰ سے دعا کرو تا وہ تمہیں مومنوں والا اخلاص اور عمل بخشے اور تمام جماعت کو بھی مومنوں والا اخلاص اور عمل بخشے۔"" مطبوعه روزنامه افضل 03 نومبر (1950ء) 180