تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 165

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خلاصه خطبہ نکاح فرمود : 05 اگست 1950ء ہم بھی انہی حالات سے گزریں گے، جن سے گزشتہ انبیاء کی جماعتیں گزریں " خطبہ نکاح فرمودہ 05 اگست 1950ء۔۔۔۔ہماری جماعت سنت انبیاء کے مطابق قائم ہوئی ہے۔اور یہ لازمی امر ہے کہ ہماری جماعت انہی حالات میں سے گزرے گی، جن حالات میں سے گزشتہ انبیاء کی جماعتیں گزری ہیں۔انبیاء کی جماعتوں کو قتل کیا گیا ، انہیں وطن سے بے وطن کیا گیا، انہیں جائیدادوں سے بے دخل کیا گیا، انہیں مارا پیا گیا اور ان پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا۔اور یہ تمام حالات لازمی طور پر ہمیں بھی پیش آنے والے ہیں۔میں اپنی جماعت کو بارہا اس طرف توجہ دلا چکا ہوں۔مگر دیکھتا ہوں کہ ہجرت کے باوجود جماعت نے اب تک حقیقت کو نہیں سمجھا۔اور لوگ اس طرح آرام سے بیٹھے ہیں ، جس طرح قادیان میں رہتے تھے۔اور بار بار یہی سوال کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں قادیان کب ملے گا؟ حالانکہ ہمیں سوچنا یہ چاہیے کہ ہمیں ربوہ سے نکل کر آگے کہاں جانا پڑے گا؟ کیونکہ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا ، جس کی جماعت کو ان حالات میں سے نہ گزرنا پڑا ہو۔اور اب تو ظاہری طور بھی ہماری مخالفت وسیع نمایاں اور روشن ہوتی جارہی ہے۔پس ہماری جماعت کو اپنے خیالات وسیع کرنے چاہیں اور اسے اپنی نظروں کو اونچار کھنا چاہیے“۔وو یہ جذباتی چیز ہوتی ہے کہ کوئی شخص کسی خاص جگہ کو پسند کرتا ہے۔لیکن جذبات واقعات سے ہمیشہ دب جاتے ہیں۔مکہ کی قیمت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں کچھ کم نہیں تھی۔مگر جب مکہ دوبارہ فتح ہو گیا تب بھی آپ نے اپنا مرکز وہاں تبدیل نہیں کیا۔پھر اسلام کو جوں جوں ترقی ملتی گئی ، وہ اپنا مرکز بدلتا گیا۔اگر علماء اسلام مدینہ میں ہی بیٹھے رہتے تو اسلام کو وہ عظمت حاصل نہ ہوتی ، جواب حاصل ہے۔اس وقت حالات اتنے خطرناک ہیں کہ ہم نہیں کہہ سکتے کہ جماعت اپنا کہاں کہاں مرکز بناتی چلی جائے گی ؟ اصل مرکز تو ہمارے ہاتھ ضرور آئے گا۔لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ درمیانی زمانہ کے تغیرات میں ہم اصل کام سے غافل ہو جائیں اور اینٹوں اور مکانوں اور محلوں کی یاد میں روتے رہیں۔ہمارا ند ہی مرکز بے شک قادیان ہی رہے گا مگر عملی مرکز بدل سکتا ہے۔اگر عملی مرکز مکہ نہیں رہ سکا تو قادیان اس سے بڑا درجہ نہیں رکھتا۔پس ہو سکتا ہے کہ مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر ہمیں اپنے 165