تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 164
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 جون 1950ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم - لیکن ذریعہ نتائج پیدا نہیں کیا کرتا۔نتائج کے لئے ہمیں ایک اور قدم آگے اٹھا نا ہوگا اور کسی نہ کسی ملک میں احمدیت کی اکثریت پیدا کرنی ہوگی۔ہمیں پتہ نہیں کہ پہلے یہ امر کہاں نصیب ہوگا؟ لیکن ہر جماعت کو کوشش کرنی چاہئیے کہ وہ اس امر کے حاصل کرنے میں اول ثابت ہو“۔" پس تم اس چیز کی پروا مت کرو کہ لوگ کیا کہتے ہیں؟ لوگ جو کچھ کہتے ہیں، انہیں کہنے دو۔ہوگا وہی ، جو خدا تعالیٰ کرے گا۔مگر خدا تعالیٰ وہی کرے گا، جس کے کرنے کی اسے دعوت دی جائے گی۔اور اسے دعوت اس طرح دی جاتی ہے کہ انسان اس کی محبت میں بڑھتا جاتا ہے اور دوسروں کو اس کی طرف دعوت دیتا ہے۔(مطبوعہ روز نامہ الفضل 05 جولائی 1950ء) 164