تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 145 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 145

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء یہ نہ دیکھو کہ قربانی کتنی بھاری ہے بلکہ دیکھو کہ انعام کتنا بھاری ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1950ء۔اس کے بعد میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید وہ محکمہ ہے، جس کے سپرد ہندوستان اور پاکستان سے باہر کی تبلیغ ہے۔عرب، ایران، افغانستان، شام، مصر، سوڈان، ایسٹ افریقہ کے ممالک ، ویسٹ عرب کے ممالک ساؤتھ افریقہ کے ممالک، سپین، فرانس ، سوئٹزرلینڈ، بھیجیم ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی ، انگلینڈ اور یورپ کے دوسرے ممالک انڈونیشیا، ملایا، سیلون، برما، فلپائن، انڈو چائنا، تھائی لینڈ، جاپان، چین، یونائٹڈ سٹیٹس امریکہ، برازیل، کینیڈا، ارجنٹائن اور ہزاروں ہزار جزائر جو امریکہ اور انڈونیشیا کے درمیان واقع ہیں، ان سب کی تبلیغ تحریک جدید کے سپرد ہے۔جب میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اس وقت صرف تین مبلغ ویسٹ افریقہ میں تھے ، ایک مبلغ ایسٹ افریقہ میں تھا، ایک مبلغ ممالک عریبیہ میں تھا، ایک مبلغ انگلینڈ میں تھا، دو مبلغ انڈونیشیا میں تھے، ایک مبلغ یونائٹڈ سٹیٹس امریکہ میں تھا، ایک مبلغ ماریشس میں تھا، یہ سارے کوئی نو، دس کے قریب بنتے ہیں۔تحریک جدید کے قیام کے بعد یہ سلسلہ وسیع ہونا شروع ہوا۔تین مبلغ انڈونیشیا میں زائد کئے گئے، ملایا میں تین مبلغ بھیجے گئے، جن میں دو مبلغ اب انڈونیشیا میں کام کر رہے ہیں، ایک اور مبلغ ملایا میں بھیجا گیا ، وہ بھی اب انڈونیشیا میں کام کر رہا ہے اور ایک مبلغ بور نیومیں کام کر رہا ہے، یہ آٹھ مبلغ وہاں زائد کئے گئے ہیں۔گیارہ مبلغ ایسٹ افریقہ میں گئے ہیں، دو مبلغ عرب ممالک میں گئے ہیں، دوایران میں گئے ہیں، انگلستان میں دو مبلغ زائد مقرر کئے گئے ہیں، امریکہ میں تین مبلغ زائد کیے گئے ہیں، ویسٹ افریقہ میں قریباً 18 مبلغ زائد کئے گئے ہیں، دو مبلغ ہالینڈ میں زائد کیے گئے ہیں، پین، فرانس اور سویٹزرلینڈ میں ایک ایک مبلغ مقرر کیا گیا ہے۔یہ اکاون مبلغ ہوئے ، جو تحریک جدید کے قیام کے بعد زائد مقرر کئے گئے ہیں۔(ویسٹ افریقہ کے کالج کے لئے جو دو نوجوان بھیجے گئے ہیں، وہ ان کے علاوہ ہیں۔گویا ان دنوں نو مبلغین کی جگہ ساٹھ مبلغین ہو گئے اور یہ سات گنا ترقی ہے۔اور صرف یہ ہی نہیں کہ نو سے ساٹھ ہو گئے بلکہ نو مبلغ جو پہلے گئے تھے، ان کا کوئی قائمقام پیدا نہیں کیا گیا تھا، وہ نو کے نو ہی تھے۔ان میں سے جب کسی کو 145