تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 639
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 نومبر 1956ء تحریک جدید کی ذمہ واری بہت بڑی ذمہ واری ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 02 نومبر 1956ء پچھلے خطبہ جمعہ میں، میں نے تحریک جدید کے نئے سال کے چندہ کا اعلان کیا تھا اور آج پھر میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید کی ذمہ داری بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اس لئے دوستوں کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدے لکھوائیں تا کہ تحریک جدید کے دفتر کو اس بات کا اطمینان ہو جائے کہ اگلے سال ان کا کام آسانی سے چل سکے گا“۔وو جماعتوں میں جونہی میرا یہ خطبہ پہنچے، وہ فوری طور پر اپنا اجلاس بلائیں اور خدام اور انصار کو اس بات کا ذمہ وار قرار دیں کہ وہ گھر بہ گھر پھریں اور ہر احمدی سے تحریک جدید کا وعدہ لیں۔یہ کام پہلے ہی بہت اہم تھا، مگر جیسا کہ میں نے خطبہ میں بیان کیا تھا، گزشتہ سال تحریک جدید پر اڑھائی لاکھ روپیہ کا قرض ہو گیا۔اس قرض کو اتارنے اور بعض نئے مشن قائم کرنے کے لئے ضرورت ہے کہ دوست پہلے سے بھی زیادہ جوش اور اخلاص اور قربانی سے کام لیں۔اس سال ایک پروفیسر جرمنی سے یہاں آ رہے ہیں اور وہ کچھ عرصہ ربوہ میں قیام کریں گے اور دینی تعلیم حاصل کریں گے، ان کے لئے بھی اخراجات کی ضرورت ہے۔پھر دو طالب علم فلپائن سے دینی تعلیم کے لئے یہاں آرہے ہیں، ان کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک اور جرمن پادری، جو نئے مسلمان ہوئے ہیں اور جنہوں نے اپنی زندگی وقف کی ہے تا کہ وہ ربوہ میں تعلیم حاصل کریں اور پھر جرمنی میں تبلیغ اسلام کریں ، ان کے انتظام کے لئے بھی روپیہ کی ضرورت ہوگی۔پھر جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا، فلپائن یونیورسٹی کے طلباء کی جو انجمن ہے، اس کے آٹھ نو جوانوں نے بیعت کر لی ہے اور انہیں یقین ہے کہ باقی طلباء میں بھی بہت جلد احمدیت پھیل جائے گی۔اسی طرح کولون جرمنی میں ایک احمدی تھے ، جن کا نام مبارک احمد شولر تھا، وہ اس سال فوت ہو گئے ہیں۔ان کی وفات کی وجہ سے وہاں کی جماعت ختم ہوگئی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے بدلہ میں اور کچھ اس فتنہ کے بدلہ میں جواب کھڑا کیا گیا ہے، ہمیں بعض نئی جماعتیں عطا فرمائی ہیں۔کیونکہ اس کا وعدہ ہے کہ اگر تم واقعہ میں مومن ہو گے اور پھر تم میں سے کوئی شخص تمہارے نظام دینی 639