تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 342
خطبہ جمعہ فرمود و 04 دسمبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم کثرت سے نہیں پائے جاتے ، ان کے لئے وعدوں کی آخری میعاد 15 جون ہوگی۔ان تاریخوں تک وعدوں کی لسٹیں آ جانی چاہیں۔مگر چونکہ بجٹ دسمبر میں بن جاتا ہے، اس لئے تمام جماعتوں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنے وعدے 21 دسمبر تک بھجوا دیں تا کہ اس پر آئندہ بجٹ کی بنیا د رکھی جا سکے۔میں پہلے دور والوں سے یہ کہتا ہوں کہ وہ بجائے ستی کے ، کہ میں نے ان کے لئے نرمی پیدا کر دی ہے، اپنے اندر چستی پیدا کریں۔اور ان میں سے ہر ایک، دو اور آدمیوں کو تحریک کر کے ان کے وعدے لکھوائے۔اس طرح امید ہے کہ دور دوم کی اتنی رقم ہو جائے گی کہ اس سے تبلیغ وسیع کی جاسکے۔سردست دفتر دوم والوں کی قربانی کا معیار بہت کم ہے اور وصولی بھی بہت کم ہے۔پچھلے دو سالوں کا لحاظ رکھا جائے تو وصولی 95-94 ہزار کی ہوتی ہے اور وعدے سوا، ڈیڑھ لاکھ کے ہوتے ہیں۔اب ظاہر ہے کہ 95-94 ہزار کے ساتھ دنیا میں تبلیغ نہیں ہو سکتی۔تحریک جدید کا سالانہ بجٹ کم سے کم ساڑھے چار لاکھ کا بنتا ہے۔اور صاف ظاہر ہے کہ یہ کام 95 ہزار روپے سے نہیں ہو سکتا۔اور موجودہ بجٹ سے بھی جو کام ہوتا ہے، وہ بہت ناقص ہے۔جب تک ہم اپنے مشنوں کا سائز کا بجٹ نہ بڑھائیں، انہیں کتابوں اور لٹریچر کی اشاعت کے لئے رقم نہ دیں، انہیں دوروں کے لئے خرچ نہ دیں تبلیغ وسیع نہیں ہو سکتی۔ایک آدمی کو کسی غیر ملک میں بٹھا دینا اور اس کو ڈیڑھ ، دوسور و پیہ ماہوار دے دینا، اس سے تبلیغ وسیع نہیں ہو سکتی۔اتنی رقم تو ان ملکوں کے لحاظ سے ایک مبلغ کی خوراک کے لئے بھی کافی نہیں۔ہم نے اگر تبلیغ کو وسیع کرنا ہے تو آہستہ آہستہ ہمیں مبلغوں کے اخراجات کو کم از کم ان ملکوں کے مزدور کے برابر کرنا پڑے گا۔اور انہیں کافی مقدار میں سائر اخراجات دینے پڑیں گے تاوہ ملک میں دورے کر سکیں ، لیکچر دے سمیں ، کتب اور پمفلٹ شائع کرسکیں۔اگر موجودہ مشنوں پر ہی ہم آئندہ تبلیغ کی بنیاد رکھیں اور سائر کے اخراجات کافی مقدار میں دیں تو موجودہ اخراجات سے دوگنے اخراجات کم سے کم ہمیں برداشت کرنے ہوں گے۔اس وقت ہمارا کل بجٹ ساڑھے چار لاکھ کا ہے۔گویا ہم نو لاکھ روپے سے محدودطور پر تبلیغ کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم یورپین طریق پر چلیں تو ہم موجودہ مبلغوں سے 18 لاکھ روپیہ خرچ کر کے کام لے سکتے ہیں۔اگر ہم 18لاکھ روپیہ تبلیغ کے لئے خرچ کریں تو ہمارے مبلغ دورے کر کے مختلف شہروں میں لیکچر دے سکتے ہیں، لیکچروں کے لئے ہال کرایہ پر لے سکتے ہیں، بڑے لوگوں سے مل سکتے ہیں، لٹریچر شائع کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے ذریعہ تبلیغ کو وسیع کر سکتے ہیں۔لیکن ہمارے موجودہ مبلغین تو نہایت محدود تعداد میں ہیں۔کجا 56 لاکھ اور کجا دو سو۔گویا ہمارے مبلغین عیسائی مبلغین کا 28 ہزارواں حصہ ہیں۔یعنی 28000 روپیہ کے مقابلہ میں تمہاری 342