تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 483
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 1944ء وقف کریں اور جب تک ہماری جماعت میں بے انتہا جوش نہ ہو کہ وہ بڑھ بڑھ کر اپنے اموال خدا کی راہ میں پیش کریں ، اس وقت تک کامیابی حاصل کرنا مشکل ہے۔یا درکھو! یہ اموال ہمیشہ نہیں رہیں گے اور یہ زندگیاں بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی۔کوئی انسان زندہ نہیں رہتا۔ہم بھی اپنی زندگیاں بسر کر کے خدا کے پاس جانے والے ہیں۔یہ تنگیاں ہمارے ساتھ نہیں جائیں گی بلکہ ہمارے چندے اور ہماری قربانیاں ہمارے ساتھ جائیں گی۔یہاں کا کھایا ہوا ہمارے کام نہیں آئے گا بلکہ جو خدا کے رستہ میں خرچ کیا ہوا ہوگا، وہی ہمارے کام آئے گا۔پس ابدی اور دائمی زندگی حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھو۔آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ کے مثیل ہیں۔مگر منہ کے کہنے سے کچھ نہیں بنتا۔وہ قربانیاں پیش کرو، جو صحابہ نے پیش کیں۔اسی طرح اپنی جانیں خدا کی راہ میں پیش کرو، جس طرح صحابہ نے پیش کیں۔اسی طرح اپنے اموال دین کے رستہ میں خرچ کرو، جس طرح صحابہ نے خرچ کیے۔اسی طرح اپنے وطنوں کو قربان کرو، جس طرح صحابہ نے اپنے وطنوں کو قربان کیا اور دین کی خدمت کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہو، جس طرح صحابہ ہر وقت کمر بستہ رہتے تھے۔اور ہر طریق سے اپنی قربانیوں کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرو اور جس طرح تم زبان سے کہتے ہو کہ ہمیں صحابہ کا مثیل بننے کا موقعہ ملا، خدا کرے کہ وہ دن آئے کہ جب تم خدا کے حضور پیش ہو تو تمہارا خدا اور اس کا رسول یہ کہے کہ یہ ہیں میرے صحابہ ثا جو بعد میں آئے مگر ان کی قربانیوں نے ان کو صحابہ میں شامل کر دیا اور یہ ہیں وہ لوگ، جنہوں نے اپنی جانیں اور اپنے اموال اور اپنی عزتیں اور اپنے وطن اور اپنی ہر چیز کوخدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیا۔مطبوعه الفضل 06 دسمبر 1944ء) 483