تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 807 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 807

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05دسمبر 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم کی تو اس نے پوچھا کہ آپ تو پہلے بیعت کرنے والوں میں سے ہوں گے؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے ایک آہ بھری اور کہا۔خدا کی قسم میں سب سے پہلے بیعت کرنے والوں میں سے ہوتا۔مگر میرے والد اس وقت دور بیٹھے ہوئے تھے، مجھے خیال پیدا ہوا کہ میرا اپنے باپ سے پہلے بیعت کر لینا اور اپنے باپ کو یہ موقع نہ دینا باپ سے بے انصافی ہوگی۔میں دوڑ کر اپنے باپ حضرت عمر کو بلانے چلا گیا اور اس لئے سب سے پہلے بیعت کرنے والوں سے پیچھے رہ گیا۔تو دیکھو سچا مومن موت کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور وہ موت، جو اسلام کی راہ میں اسے پیش آنے والی ہوتی ہے، اس میں وہ دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے، بھاگنے کی کوشش نہیں کرتا۔وہ شخص جو اس موت کو موت سمجھتا ہے ، وہ شخص جو اس موت سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے، اس کا نام خدا تعالیٰ کے دفتر سے ہمیشہ کے لئے کاٹا جاتا ہے۔( مطبوع الفضل 16 دسمبر 1947ء) 894