تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 803
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 05دسمبر 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم مگر اب اس جماعت پر مردنی چھائی ہوئی ہے اور اتنے بڑے ابتلاء اور مصائب کے بعد بھی اس جماعت میں بیداری پیدا نہیں ہوئی۔قادیان کی حفاظت کے معاملہ میں اس جماعت نے سوفی صدی بزدلی دکھائی، چھپن آدمی جماعت نے پیش کئے مگر ان چھپن میں سے ایک آدمی بھی قادیان جانے کے لئے تیار نہیں تھا۔پھر چندے کا سوال آیا تو چندہ کی فہرست بھی ابھی تک مجھے نہیں دی گئی۔ہر آٹھویں، دسویں دن کہہ دیا جاتا ہے کہ ایک ، دودن میں تیار کر کے پیش کر دی جائے گی۔(اس خطبہ کو نو دن ہوئے ہیں مگر اب تک بھی وہ لسٹ پیش نہیں ہوئی۔تبلیغ کے متعلق جو تحریک تھی کہ ہر احمدی پندرہ پندرہ دن تبلیغ کے لئے وقف کرے۔اس کے متعلق یہاں کے مبلغ کی رپورٹ ہے کہ ڈیڑھ مہینہ کی جدوجہد کے بعد صرف تین، چار حلقوں کی طرف سے جواب آیا ہے۔مگر وہ جواب انہیں الفاظ میں ہے کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ جاؤ تم اور تمہارا خدا لڑتے پھرو، ہم میں تبلیغ کی توفیق نہیں۔ایک آدمی کا نام بھی اس تبلیغ کی تحریک میں پیش نہیں ہوا۔حالانکہ یہی جماعت کسی وقت بڑے اخلاص کا نمونہ رکھتی تھی۔میں سمجھتا ہوں اس کی ذمہ داری افسروں پر ہے۔خود افسروں کے اندر بزدلی پیدا ہوگئی ہے اور افسروں کی خرابی کی ذمہ داری جماعت پر ہے، کسی اور پر نہیں۔اگر تم میں سچا ایمان اور اخلاص ہے تو تم اڑا کر پھینک نہ دو، ان امیروں اور پریذیڈنٹوں اور سیکریٹریوں کو۔اور ان کی بجائے ان کو منتخب کرو، جو تم میں نیک تغیر اور اخلاص پیدا کر سکتے ہوں۔میرے نزدیک افسر ذمہ دار ہیں، اس بات کے کہ جماعت مردہ ہوگئی۔اور جماعت ذمہ دار ہے اس امر کی کہ افسر مردہ ہو گئے۔مذہبی جماعتوں میں ایم۔اے بابی۔اے یا وکیلوں اور بیرسٹروں کی کوئی شرط نہیں۔تم انہیں چھوڑ دو اور ایک مخلص مزدور کو ہی اپنا امیر یا سکریٹری بنالو۔جس کے اندر ایمان ہے، وہی تمہارا امام ہے۔اور اگر افسروں کی غلطی نہیں، تمہاری ہے تو پھر افسر ذمہ دار ہیں، اس بات کے کہ وہ کیوں جماعت کے گندے اور نا پاک حصہ کو کاٹ کر اسے درست کرنے کی کوشش نہیں کرتے؟ وہ منافقوں کی پناہ بننے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ وہ منافقوں کو اپنی ڈھال کے پیچھے کیوں چھپاتے ہیں؟ جو ہمارا نہیں، وہ ہمارا نہیں رہنا چاہیے۔جو شخص دین کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں ، وہ ایک دن کے لئے بھی اس جماعت کو بدنام کرنے کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔بہر حال دونوں صورتیں خطر ناک ہیں۔اگر آئمہ بگڑے ہیں اور اس وجہ سے جماعت بھی بگڑ گئی ہے تو سوال یہ ہے کہ تم ایسے آئمہ کو کیوں نکال نہیں دیتے اور کیوں ان کو اپنا امیر اور پریذیڈنٹ اور سیکریٹری 890