تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 778 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 778

خطبہ جمعہ فرمودہ 09 مئی 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم جماعتوں کے متعلق تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی طرف سے وعدوں کے پہنچنے میں دیر ہوگئی ہے۔مگر قادیان کی جماعتوں کے متعلق اس قسم کے کسی امکان کی گنجائش نہیں۔اور وں کو تو جانے دو، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ صد را مجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے کارکنوں سے بھی وعدے لئے گئے ہیں یا نہیں۔( میں نے لسٹیں منگوا کر بعد خطبہ دیکھی ہیں۔قادیان کے چندہ کا نصف ابھی آیا ہے اور کارکنان انجمن کا نصف سے بھی کم۔لیکن اب ناظر صاحب بیت المال نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد وعدوں کی لسٹوں کو پورا کریں گے۔) جو رپورٹیں میرے پاس آتی ہیں، ان سے میں سمجھتا ہوں کہ قادیان کی جماعت سے بھی پوری طرح وعدہ نہیں لیا گیا۔کیونکہ اگر سب لوگوں کے وعدے شامل ہوتے تو جتنے وعدوں کی اطلاع مجھے اس وقت تک مل چکی ہے، ان سے بہت زیادہ تعداد ہوتی۔جب قادیان کے لوگوں سے بھی وعدہ لینے کا انتظام پوری طرح نہیں کیا گیا تو اسی پر باہر کی جماعتوں کا قیاس کیا جاسکتا ہے۔پس میں دوستوں کو ایک دفعہ پھر یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ 31 مئی تک ان کے وعدے آسکتے ہیں۔جولوگ نادہند ہیں، ان کے نام بھی آنے چاہیں اور جو لوگ چندہ دینے والے ہیں، ان کی لٹیں بھی ہر جماعت کی طرف سے مجھے پہنچنی چاہئیں۔وعدے زیادہ تر میرے پاس ہی آتے ہیں اور یہی طریق زیادہ مناسب ہے۔کیونکہ اس طرح مجھے ایسے لوگوں کا علم بھی ہوتا رہتا ہے اور ان کے لئے دعا کی تحریک بھی ہوتی رہتی ہے۔تحریک جدید کے وعدے بھی میرے پاس آتے ہیں اور اس طرح مجھے وقت پر ہر بات کا علم ہو جاتا ہے اور اگر کوئی نقص دور کرنے کے قابل ہو تو اس کو دور کر دیا جاتا ہے۔اسی طریق کے مطابق جو جماعتیں اپنے وعدوں کی لسٹیں مکمل کریں ، وہ میرے پاس بھجوا دیں۔چونکہ آجکل ڈاک کا انتظام خراب ہے، اس لئے اگر بعض جماعتیں اپنے وعدوں کی لسٹیں بھجوا چکی ہوں لیکن ان کو وعدوں کے پہنچنے کی اطلاع نہ ملی ہو تو انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے وعدے نہیں پہنچے۔ایسی صورت میں دوبارہ انہیں وعدوں کی لسٹیں بھجوانی چاہیں۔ہر جماعت کو لسٹ بھجواتے ہوئے اس کی ایک نقل اپنے پاس رکھنی چاہئے۔تا کہ اگر پہلی فہرست ضائع ہو جائے تو دوبارہ بغیر تاخیر کے نقل کی نقل قادیان بھجوائی جاسکے۔) اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جو لوگ اپنی ایک ماہ کی آمد یا جائیداد کا ایک فیصدی دینے والے ہوں، ان کے وعدوں کی لسٹیں الگ اور جو نصف ماہ کی آمد یا اپنی جائیدادوں کا 1/2 فی صدی دینے والے ہوں، ان کی لسٹیں الگ ہوں۔تا کہ یہ دونوں قسم کی لسٹیں آپس میں مل نہ جائیں اور ایک کا نام دوسرے رجسٹر میں درج نہ ہو جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں اپنے اخلاص اور ایثار اور قربانی سے اس عظیم الشان امتحان میں سے بھی زیادہ کامیاب ثابت ہوں گی۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض دوستوں نے ایسی عظیم الشان قربانیاں 862