تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 756 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 756

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جنوری 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم لوگ ہماری جماعت کے متعلق علم حاصل کرتے ہیں اور پھر وہ مبلغین کا مطالبہ شروع کر دیتے ہیں۔اور سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور خدائی ارادہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے تبلیغی پروگرام کو زیادہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔اور مبلغین جتنے زیادہ ہوتے جائیں گے، اتنا ہی جماعت پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔ہمیں مبلغ حاصل کرنے کے لئے مدارس میں زیادہ طلبا کو داخل کرنا پڑے گا، ان کو بھی وظائف دینے ہوں گے اور پھر نئے نئے مشن کھولنے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔لیکن ان اخراجات کو دیکھ کر میں گھبرا تا نہیں۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی آواز کوسن کر کافر کے سوا کوئی پیچھے نہیں رہ سکتا۔اور اس شخص سے زیادہ شقی اور بد قسمت اور کون ہوسکتا ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی ملاقات کے لئے بلایا اور وہ پیچھے بیٹھا رہا؟ اس کے کانوں میں اللہ تعالیٰ کی آواز میں آئیں لیکن وہ اپنی غفلت اور ستی اور بخل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی ملاقات سے محروم ہو گیا۔پس یہ امتحان کا وقت ہے، ہر صبح اور شام، ہر منٹ اور ہر سکینڈ ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہئے تا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے منشاء کو پورا کر کے اپنے گھروں کو اس کی برکتوں اور فضلوں سے بھر لیں۔(مطبوعہ الفضل 03 فروری 1947ء ) 838