تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 737
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم جدید ابی اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اپریل 1946ء تبلیغ پر لگا ئیں۔ان سے یہ کیونکر امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو آگ میں جھونکنے کے لئے تیار ہوں گے۔ہرگز نہیں۔جو شخص تیاری کیا کرتا ہے، وہی موقع پر کامیاب ہوتا ہے اور جو شخص فصل ہوتا ہے، وہی کا شتا ہے۔جو ہوتا نہیں ، وہ کا پتا نہیں۔بس اب وقت ہے کہ تم ہوشیار ہو جاؤ اور اب وقت ہے کہ تم دنیا داری کی روح کو بالکل کچل دو۔ورنہ تمہارا وہ دعوئی، جو بیعت کے وقت تم اپنے امام کے ہاتھ پر کرتے ہو کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے ، وہ ایک جھوٹ ہے ، وہ ایک لاف ہے ، وہ ایک بے دینی کا کلمہ ہے اور وہ تمہاری بے ایمانی پر دلالت کرتا ہے۔( مطبوعہ الفضل 30 اپریل 1946ء) 737