تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 703 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 703

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرموده 22 مارچ 1946ء کامیاب ہو سکتی ہے؟ ہمیں اس وقت ہزاروں بلکہ لاکھوں مبلغوں کی ضرورت ہے، جن کو ہم غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لیے مقرر کریں۔لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں اس بات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ ہم ان ممالک کے اخراجات اس چندے سے پورے کر سکتے ہیں یا نہیں۔کیونکہ غیر ممالک کے اخراجات ہمارے ملک کی نسبت پانچ یا چھ گنے ہیں۔ہمارے مبلغ یہاں ایک سو روپیہ میں گزارہ کر لیتے ہیں لیکن چین اور دوسرے ممالک میں ایک مبلغ کا پانچ سو میں بھی گزارہ ہونا مشکل ہے۔یہی حال ایران کا ہے۔وہاں بھی چیزیں بہت زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں روپے کی دوسیر کھانڈ بکتی ہے لیکن وہاں دس روپے سیر کھانڈماتی ہے۔یہاں ہمارا مبلغ دال روٹی کھا کر پچاس روپے میں بھی گزارہ کر لیتا ہے لیکن وہاں دال روٹی کھا کر بھی پانچ سو میں بھی گزارہ نہیں ہو سکتا۔لیکن چونکہ ہم نے ان ممالک میں تبلیغ کرنی ہے، اس لیے وہاں کے اخراجات بھی برداشت کرنے ہوں گے۔اگر ہم ایک ہزار مبلغ فی الحال رکھیں تو ہمیں پانچ لاکھ روپیہ ماہوار یا ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے۔دفتر اول کے ابھی آٹھ سال باقی ہیں اور دفتر اول کا چندہ دفتر دوم سے بہت زیادہ آرہا ہے۔جب یہ آٹھ سال ختم ہوں گے تو سارا بوجھ دفتر دوم پر ہوگا۔مگر وہ ابھی بہت کم ہے، اتنا کم کہ سب ضرورت کا چھٹا حصہ بھی اس سے پورا نہیں ہوسکتا۔حالانکہ ہماری یہ سکیم ہے کہ دفتر اول کے بعد دفتر دوم آئندہ ان تمام اخراجات کا متحمل ہو۔تحریک جدید کے روپیہ سے جو زمین خریدی گئی ہے، اس سے ابھی کوئی خاص آمد نہیں ہو رہی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک زمین کی درستی اور زمینوں کے پچھلے قرضہ کے ادا کرنے میں مشغول ہیں اور ابھی ایک دو سال تک یہی سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے بعد ہمیں انشاء اللہ معقول آمدنی ان زمینوں سے شروع ہو جائے گی۔لیکن شرط یہ ہے کہ ہمارے کارکن اخلاص اور رغبت سے کام کریں اور پوری احتیاط سے فصلوں کے بونے اور کاٹنے کا خیال رکھیں۔مگر یہ رقم جیسا کہ میں بار بار بتا چکا ہوں، ابھی ایک مضبوط ریز روفنڈ بنانے میں جمع ہوگی۔منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا پانچ کروڑ کاریز روفنڈ بیرونی مشنوں کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے۔جس کے لیے میں تیاری میں لگا ہوا ہوں۔غرض ان زمینوں کی آمد سے ہمیں بیرونی مشنوں کے قائم رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمام دنیا کی طرف آئے ہیں اور ہم نے ساری دنیا کو آپ کا پیغام پہنچانا ہے اور ہمیں ساری دنیا میں اس آواز کو بلند کرنے کے لئے کم از کم بیس ہزار مبلغ چاہیں اور نہیں ہزار مبلغ کے لئے کم از کم پچاس کروڑ روپے کی سالانہ ضرورت ہے۔کیونکہ جب ہم میں ہزار مبلغ باہر تبلیغ 703