تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 690 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 690

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 15 فروری 1946ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم جب یہ صورت پیدا ہو جائے گی ، اس وقت ہمارے لئے کامیابی بالکل یقینی ہو جائے گی۔مگر ایسی صورت پیدا کرنے کے لئے پہلے زبان سے دعائیں کرنی چاہئیں۔جو کامیابی کا پہلا قدم ہے۔غرض دوستوں کو اس طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس مشکل کام کو ہمارے لئے آسان کر دے اور ہم سر خرو ہو کر اس کی خدمت میں حاضر ہوں“۔( مطبوعه الفضل 20 فروری 1946ء ) 690