تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 655
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے آج پھر مجھے خطبہ دینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔گوا بھی صحت ایسی اچھی تو نہیں کہ میں بیٹھ کر سجدہ کر سکوں بلکہ تکیوں پر ہی سجدہ کرتا ہوں۔سجدہ کرنے کے لئے اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہو سکتا اور اگر کھڑا ہوں تو بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔تین چار دن سے میں بغیر کر چز کے چلتا ہوں، جس کی وجہ سے گھٹنوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔لیکن ڈاکٹری مشورہ یہی تھا کہ جب اس درد سے آرام آجائے تو مجھے تھوڑا تھوڑا چلنا چاہئے ، تا کہ جوڑ اپنی جگہ پر رک نہ جائیں۔میں نے سمجھا کہ اس حالت میں جبکہ میں چلنے لگ گیا ہوں، مجھے خطبہ کے لئے ضرور جانا چاہیے۔سیڑھیاں کر چز کے سہارے چڑھ لوں گا اور ممبر تک بغیر کسی سہارے کے چلا جاؤں گا۔اگر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور خطبہ سے مجھے کوئی خاص تکلیف پھر دوبارہ نہ ہو جائے اور اپنے فضل سے موجودہ تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے تو میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ جلد ہی باہر کے کاموں کی دیکھ بھال شروع کر دوں گا۔میری یہ بیماری نہ صرف اس لئے تکلیف دہ تھی کہ بیماری تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ یہ اس لئے بھی بہت زیادہ تکلیف کا باعث ہوئی کہ یہ ایسے موقعہ پر آئی جبکہ ہمارے مبلغین کے وفود غیر ممالک کو جانے والے تھے اور جلسہ سالانہ بھی قریب تھا۔وفود کا باہر بھیجنا کوئی معمولی کام نہیں۔ایک نادان اور کوتاہ بین انسان کے نزدیک کسی وفد کا بھیجنا کوئی اہم کام نہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے موقع پر بے انتہا کوشش اور متواتر سرعت کے ساتھ تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم نے گزشتہ ایام میں چھپیس مبلغ غیر ممالک میں بھیجے ہیں اور آٹھ نو کے قریب تیار ہیں، جو جلد ہی باہر جانے والے ہیں۔لیکن ان کے چلے جانے پر ہمارا کام پورا نہیں ہو جائے گا۔بلکہ ان پچھپیس مبلغوں کے جانے کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے اپنے گھر کے چھپیں نئے دروازے کھولے ہیں اور جولوگ ان دروازوں میں سے داخل ہوں گے ، وہ اپنی ضروریات کو ہمارے سامنے پیش کریں گے۔چنانچہ ایک ملک۔سے مبلغین 655