تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 597 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 597

تحریک جدید- ایک البی تحر یک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء صنعت اور تجارت کے لئے اپنی زندگی وقف کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 105اکتوبر 1945ء سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے تو ڈاکٹروں نے بولنے سے منع کیا ہوا ہے لیکن میرے ذہن میں سلسلہ کی ترقی کے لئے بعض تجاویز ہیں ، جنہیں جلدی بیان کرنا ضروری ہے۔اس لئے باوجود اس ہدایت کے کہ مجھے بولنا نہیں چاہیے، جب تک کہ دانتوں کو نکلوانہ لیا جائے ، میں یہاں پر آ گیا ہوں۔میں ابھی دانت نکلوانے کے لئے بھی گیا تا کچھ نہ کچھ اپنی سکیم کو ظاہر کرنے کا مجھے موقع مل جائے۔لیکن مجھے یہاں آکر افسوس ہوا کہ بجلی بند ہونے کہ وجہ سے لاؤڈ سپیکر بند ہے اور اس وجہ سے میں آسانی کے ساتھ اپنی آواز سب تک نہیں پہنچا سکتا۔لاؤڈ سپیکر کے ساتھ بہت زیادہ آسانی ہو جاتی ہے اور بولنے والے کی طبیعت پر بوجھ نہیں ہوتا۔وہ سمجھتا ہے کہ میں خواہ کتنی ہی آہستہ آواز سے بولوں ، میری آواز زیادہ بلند ہو کر سب تک پہنچ جائے گی۔اگر میں زور لگا کر اس سے زیادہ اونچا بولنے کی کوشش کروں تو میرے لئے یہ بھی مشکل ہے کیونکہ ملاقاتوں کے بعد حالانکہ اونچا بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، درد ہو جاتی ہے۔اور پچھلے چار دنوں میں ملاقاتوں کے بعد شدید درد کا دورہ ہوتا رہا۔اتنا شدید کہ بعض دفعہ اس درد کی شدت کی وجہ سے میں محسوس کرتا تھا کہ ایک ہی صورت اس وقت اس تکلیف سے محفوظ رہنے کی ہے کہ کوئی تیز نیند آور دوائی پچکاری کردی جائے۔اب بھی دوائی لگانے سے اتنا افاقہ ہے کہ میں نہیں اٹھتی لیکن اپنی جگہ پر ہلکی ہلکی درد محسوس ہوتی ہے۔اور کہا جاتا ہے کہ غالباً دائیں طرف کے دو دانت نکل جانے کے بعد اس درد میں افاقہ کی صورت پیدا ہو جائے گی۔میں جس مضمون کو آج بیان کرنا چاہتا ہوں ظاہری لحاظ سے وہ دنیوی نظر آتا ہے اور ہماری جماعت کی تربیت ابھی ایسی نہیں کہ وہ اپنے نظام بلکہ خلیفہ وقت کی زبان سے بھی دنیوی امورسن کر متاثر ہو۔دینی امور میں تو ہر قسم کی قربانی کے لئے ہماری جماعت تیار ہو جاتی ہے مگر جہاں کسی دنیوی امر کا سوال پیدا ہوتا ہے، باوجود اس لمبے تجربہ کے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جب کبھی بھی مجھے خدا تعالیٰ نے دنیوی امور کے متعلق بولنے کی توفیق عطا فرمائی ہے، ہزار ہا تجربہ کاروں کی رائے کے مقابلہ میں میری ہی رائے 597