تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 558 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 558

خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مئی 1945ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اور پٹیان حکومت کی شرارت سے نجات مل گئی۔اسی طرح یہ بھی بتایا گیا تھا کہ لیبیا میں کئی دفعہ انگریزی فو جیں آگے بڑھیں گی اور کئی دفعہ پیچھے ہٹیں گی مگر آخری دفعہ دشمن کی فوجوں کو شکست ہوگی۔پھر یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اٹلی میں انگریزی فوجیں اتریں گی۔پھر یہ بھی بتایا گیا تھا، جو اسی وقت اخبار میں شائع بھی ہو گیا تھا کہ یہ جنگ جلد ختم نہ ہوگی بلکہ بہت سخت ہوگی۔چنانچہ باوجود اس کے کہ جن کے ہاتھ میں لڑائی کی باگ ڈورتھی وہ تو یہ سمجھ رہے تھے کہ اٹلی جلد فتح ہو جائے گا، یہ لڑائی لمبی ہوگئی اور اٹلی اب آکر اپریل کے آخر میں فتح ہوا ہے۔اسی طرح جنگ کے متعلق اور بہت سارے واقعات کی خبریں خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت بتا ئیں اور اسی طرح وہ واقعات رونما ہوئے۔مثلاً ہر جیس کا انگلستان میں اترنا اور جاپان کا حملہ کرنا اور جاپانی فوجوں کا ہندوستان میں داخل ہو جانا۔جاپان کے حملہ کے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں آئی تھی کہ اسی رات مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا اور اگلے دن صبح ریڈیو پر خبر آئی کہ جاپان نے حملہ کر دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس جنگ کے متعلق دو درجن سے بھی زیادہ واقعات ہیں، جن کی خبر خدا تعالیٰ نے قبل از وقت مجھے دے دی تھی۔پس کثرت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو یہ خبریں بتائی گئیں، اس کے معنی یہ ہیں کہ فیصلہ کا وقت اب قریب ہے۔مگر جیسا کہ اور بہت ساری پیشگوئیوں اور الہامات سے معلوم ہوتا ہے، اس زمانہ کے فیصلہ کن حالات اس لڑائی سے ختم نہیں ہوتے بلکہ وہ فیصلہ کن حالات اور ہیں، جو تھوڑے دنوں تک رونما ہونے والے ہیں۔تھوڑے عرصہ سے مراد یہ ضروری نہیں کہ ایک دو سال تک بلکہ ممکن ہے، دس پندرہ یا بیس سال تک وہ واقعات ظاہر ہوں۔بہر حال دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر اور آنے والا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو شاید وہ لڑائی جھگڑے دنیا کے لئے تباہی اور بربادی کا موجب ہو جائیں۔اس لئے ہمیں اس خطرے کے وقت سے پہلے اپنی جماعت کو انتہائی طور پر مضبوط کر لینا چاہئے۔اور اس وقت سے پہلے اپنے اعمال کو اور اپنے نوجوانوں کے اخلاق کو درست کر لینا چاہیے۔اور اس وقت سے پہلے ہمارے تبلیغی مشن ، جو پہلے قائم ہیں اور جو نئے قائم ہوں، وہ مضبوط اور تنظیم میں جکڑے ہوئے ہوں۔اور اس وقت سے پہلے ہندوستان میں ہماری جماعت اتنی پھیل جائے کہ وہ ایک مینارٹی نہ کہلائے بلکہ ایک میجارٹی ہو اور اگر میجارٹی نہیں تو کم از کم ایک زبر دست مینارٹی ہو۔اور ان مصائب اور اس خطرہ کے وقت سے پہلے ہماری جماعت یورپ کے تمام ممالک انگلستان، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین وغیرہ میں اور افریقہ اور امریکہ کے تمام ممالک میں اتنا اثر و نفوذ پیدا کر لے کہ آنے والی مصیبت اور خطرہ میں ہماری آواز بیکار نہ ہو۔بلکہ وہ ایسی وزنی ہو کہ تو میں اسے سنے پر مجبور ہوں۔اگر ہم یہ کام کر لیں تو آنے 558