تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 559

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود ه ۱۱ مئی 1945ء والے فتنے ہمارے لئے بشارتوں اور خوشخبریوں کا موجب ہوں گے۔اور اگر ہم اس میں ناکام رہے تو آنے والے فتنے ہمارے لئے نہ معلوم کتنے تاریک سال پیدا کر دیں گے اور کتنی مشکلات اور مصائب ہمارے رستہ میں حائل کر دیں گے؟ رستہ تو طے ہونا ہی ہے اور فتح تو ہمارے لئے مقدر ہے ہی۔مگر ایک راستہ ایسا ہوتا ہے، جو آسانی سے طے ہو جاتا ہے اور ایک راستہ ایسا ہوتا ہے، جو مصائب اور مشکلات کے بعد طے ہوتا ہے۔اور ہر عقلمند آدمی دنیوی لحاظ سے بھی اور دینی لحاظ سے بھی یہ کوشش کرتا ہے کہ جو کام اللہ تعالیٰ نے اس کے سپرد کیا ہے ، وہ آسان طریق سے اور سہل اور قریب طریق سے اور جلدی حاصل ہو جائے۔پس جو جماعت اس کام کو، جو خدا تعالیٰ نے اس کے سپرد کیا ہے، جلدی اور آسان طریق سے کرنے کی کوشش کرتی ہے ، وہ زیادہ سے زیادہ انعامات کی مستحق ہوتی ہے۔اور جو جماعت اس کام کو جلدی اور آسان طریق سے نہیں کرتی یا تو اس کا انعام کم ہو جاتا ہے اور یا وہ ملامت کی مستحق ٹھہرتی ہے۔پس چونکہ یہ اہم موقعہ تھا، اس لئے باوجود اس کے کہ میں زیادہ بول نہیں سکتا اور باوجود اس کے کہ پاؤں میں درد کی وجہ سے میرے لئے چلنا بھی مشکل تھا، یہاں تک کہ راستہ میں جب میں نے زیادہ تکلیف محسوس کی تو میں نے خیال کیا کہ میں واپس ہی چلا جاؤں مگر بوجہ اس موقع کی اہمیت کے میں آ گیا۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اب وقت غفلتوں اور سستیوں کا نہیں۔کمر ہمت باندھ لو اور مقصود تک پہنچنے کے لئے سارا زور لگا دو۔جن اخلاق کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس تنظیم کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہوسکتیں ، جس علم کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، جس عرفان کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہوسکتیں، جس دعا اور جس التجا کے بغیر فتوحات حاصل نہیں ہو سکتیں، ان سب کو حاصل کرنے کی کوشش کرو تا کہ جلد سے جلد خدا تعالیٰ کا فضل ہماری دستگیری فرمائے اور جلد سے جلد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا جھنڈا دنیا پر لہرانے لگے۔آمین۔( مطبوع الفضل 14 مئی 1945ء) 559