تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 535
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد دوم خطاب فرموده 18 فروری 1945ء کرنے کے لئے ہمارے حریف تیار کھڑے ہیں۔اگر تم خالی کھیتوں پر قبضہ نہ کرو گے تو دوسرے لے جائیں گے۔لیکن اگر ہم کچھ بھی کوشش کریں تو حق چونکہ ہمارے ساتھ ہے اور افریقن فطرت بھی ہماری تائید کرے گی ، اس لئے وہ تو میں ہماری طرف آئیں گی۔پس اگر اس وقت ہم کچھ بھی طاقت اور زور بڑھائیں گے تو ہماری فتح یقینی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ افریقہ کی فطرت اور ہماری طاقت مل کر دشمن کا مقابلہ کرے۔پس جلد سے جلد یہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔مہینوں اور سالوں کے اندرتا کہ ہم کامیابی حاصل کرسکیں“۔آخر میں حضور نے دعا کرتے ہوئے فرمایا:۔میں اپنی جماعت کے نوجوانوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان میں بیداری پیدا کرے تا وہ اس جھنڈے کو، جسے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کھڑا کیا ہے، ہمیشہ قائم رکھے اور کبھی گرنے نہ دے“۔( مطبوعہ الفضل 19 فروری 1945ء) 535