تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 512
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 05 جنوری 1945ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم چاہیے۔اور اگر موجودہ رفتار کے لحاظ سے ہمیں چار آدمی ہر سال ملیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ بیس سال کے میں ہمارے پاس صرف اسی 80 آدمی ہوں گے۔اور یہ اتنی واضح بات ہے کہ اس رفتار سے وہ عظیم الشان کام نہیں ہو سکتا ، جواللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔اس کے لئے بہت زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔مگر مدرسہ احمدیہ میں دوست اپنے بچوں کو داخل کرانے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ہر خاندان یہی سمجھتا ہے کہ دوسرے خاندانوں سے لڑکے آجائیں گے، اسے بھیجنے کی ضرورت نہیں۔اور چونکہ ہر گھر یہی سمجھ لیتا ہے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سارے ہی گھر خالی رہ جاتے ہیں۔حالانکہ ایمان کی کم سے کم علامت یہ ہونی چاہئے کہ ہر خاندان ایک لڑکا دے اور جو یہ بھی نہیں کرتا ، وہ گوشرم و حیا کی وجہ سے منہ سے تو نہیں کہتا مگر عملی طور پر وہ یہی کہتا ہے کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ اے موسیٰ تو اور تیرا رب جاؤ اور دونوں جا کر دشمنان دین سے جنگ کرو۔ہم تو اسی جگہ بیٹھے رہیں گے۔گو وہ منہ سے یہ الفاظ نہ کہے مگر اپنے عمل سے یہی کہتا ہے اور اس کے دل میں یہی ہے اور جس کے دل میں یہ بات ہو وہ بھی مومن نہیں ہو سکتا۔وو میں نے تحریک جدید کے پہلے دور میں بھی یہ بات بیان کی تھی کہ کام آدمیوں سے چل سکتا ہے، روپے سے نہیں۔روپیہ تو ایک ضمنی چیز ہے اور پھر روپیہ کے لحاظ سے تو ہم دنیا کا مقابلہ کر بھی نہیں سکتے۔ہم خوش ہیں کہ ہم نے تحریک جدید کے پہلے دور کے دس سالوں میں 14 لاکھ روپیہ جمع کر لیا مگر دوسروں کے مقابلہ میں 14لاکھ روپیہ کی کوئی حیثیت نہیں۔ہندوستان ایک گھٹیا قسم کا ملک سمجھا جاتا ہے اور صوبہ پنجاب ہندوستان کے گھٹیا صوبوں میں شمار ہوتا ہے۔گویا پنجاب دولت کے لحاظ سے بہت گھٹیا درجہ کا ہے لیکن اس صوبہ کے ایک ہند وسر گنگارام نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تھا۔اور جب ایک گھٹیا ملک کے گھٹیا صوبہ کے ایک فرد نے ایک کروڑ روپیہ وقف کر دیا تو ہمار 14 لاکھ روپیہ دس سالوں میں جمع کر دینا، روپیہ کے لحاظ سے کون سی بڑی بات ہے؟ ہم اس قربانی پر خوش ہیں تو اس لئے کہ یہ ایک غریب جماعت کی جیبوں سے نکلا۔اور یہ ہماری جماعت کے اخلاص کا ثبوت ہے۔ورنہ دنیا کے روپیہ کے مقابلہ میں 14 لاکھ روپیہ کہ کوئی حقیقت نہیں۔میں سمجھتا ہوں اگر ہندوستان کے ہندو اخلاص سے کوئی رقم جمع کرنا چاہیں تو چودہ ارب جمع کر سکتے ہیں۔صرف ایک ہندو نے اعلان کیا ہے کہ میں نے پچاس کروڑ روپیہ جنگ کے بعد موٹروں کا کارخانہ جاری کرنے کے لئے الگ کر دیا ہے۔میں نے کمپنی نہیں بنائی ، اس لئے کہ اگر نقصان 512