تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page v
نہیں جائیں گے۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ تیری نسل گئی نہیں جائے گی اور حضرت ابراہیم کی نسل نے دین کا بہت کام کیا۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔تحریک جدید کا دور چونکہ آدمیوں کا نہیں بلکہ دین کے لئے قربانی کرنے کے سامانوں کا مجموعہ ہے۔اس لیے اس کے دور بھی اگر نہ گنے جائیں تو یہ ایک عظیم الشان بنیا د اسلام اور احمدیت کی مضبوطی کی ہوگی“۔جماعت کو خوشخبری دیتے ہوئے ، بانی تحریک جدید فرماتے ہیں:- وو خطبہ جمعہ فرموده 22 فروری 1946 ء ) تم سمجھ لو کہ یہ تحریک قیامت تک جاری رہے گی۔اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعہ ایسی قوت اور طاقت عطا کرے گا کہ دنیا کا تم کو تباہ کرنا تو الگ رہا تمہارے مقابل پر کھڑا ہونا بھی اس کے لئے ناممکن ہو جائے گا“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1946ء ) تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کے طور پر ہے، اس لئے ہمیں چاہیے کہ خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں۔اور تحریک جدید میں صرف حصہ لینے والے نہ ہوں بلکہ اس نام کے پیچھے جو روح کام کر رہی ہے، کو زندہ رکھنے والے ہوں اور اس کے مطابق عمل کرنے والے ہوں۔آمین محض اللہ تعالی کے فضل اور حضرت خلیفہ المسح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤوں اور منظوری سے صد سالہ خلافت جوبلی کے موقع پر تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء کرام کے خطبات ، خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی تحریک کے نام سے کتابی شکل میں شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی جلد، جو 1934ء تا 1939ء کے خطبات ، خطابات اور ارشادات پر مشتمل تھی، شائع ہو چکی ہے۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی دوسری جلد ہے۔جو 1940ء تا 1947ء کے خطبات، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شوری کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی ر پورٹس سے متعلقہ مواد ہر سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔و