تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 450
خطبہ جمعہ فرموده 24 نومبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم کے ماتحت حکوت کی طرف سے مجھے یہ نوٹس دیا گیا کہ قادیان میں جماعت کے آدمیوں کو بلانے کی آپ کو اجازت نہیں۔یہ بالکل نئی قسم کی چیز تھی۔یہ بالکل ایسی ہی بات تھی جیسے کسی کے ماں باپ کو یا بچے کولوگ مار رہے ہوں اور گورنمنٹ مارنے والوں کو تو کچھ نہ کہے مگر جسے مارا جا رہا ہے، اس کے رشتہ داروں کو حکم دے دے کہ تم اپنے گھروں سے باہر مت نکلو۔غرض اس وقت پنجاب بلکہ سارے ہندوستان میں ہمارے خلاف فضا مکدر ہو چکی تھی اور گورنمنٹ اور رعایامل کر احمدیت کو کچلنا چاہتے تھے۔پیہ حالات دیکھ کر مجھے اس امر کا احساس ہوا کہ یہ نتیجہ ہے، اس امر کا کہ ہم نے تبلیغ میں کوتا ہی کی ہے اور ہمیں قلیل التعداد اور تھوڑے سمجھ کر جو چاہتا ہے، ہم پر ظلم کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔تب خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ تبلیغ کے کام کو وسیع کرنا چاہیے اور جماعت کی قوت اور شوکت کو بڑھانے کے لیے ہر قسم کے سامان جمع کرنے چاہئیں۔اس خیال کے ماتحت دس سال پہلے میں نے ایک تحریک جاری کی، جس کا نام اب تحریک جدید مشہور ہو چکا ہے۔اس تحریک کے کرنے کے وقت خود میرے دل میں اس کی پوری اہمیت نہ تھی اور نہ ہی کام کی وسعت کا اندازہ تھا۔میں نے نو جوانوں کو پکارا کہ وہ آگے آئیں، بغیر اس کے کہ کوئی خاص تعداد میرے ذہن میں مستحضر ہو۔جماعت کے نوجوانوں نے دلیری سے آگے بڑھ کر میری اس آواز پر لبیک کہا۔پھر میں نے جماعت کے آسودہ حال لوگوں کو پکارا کہ وہ اپنے رویوں کو پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجود اس کے کہ میں نے کل 27 ہزار کا مطالبہ کیا تھا اور وہ بھی تین سال میں مگر جماعت نے پہلے ہی سال ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ پیش کر دیا اور تین سال میں بجائے 27 ہزار کے چار لاکھ کے قریب جمع کر دیا اور جوں جوں یہ کام وسیع ہوتا جاتا ہے، اس کی اہمیت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوتی جاتی ہے۔اس تحریک کے پہلے دور کی میعاد دس سال تھی اور یہ اس دور کا آخری مہینہ ہے اور اس کے ساتھ پہلے دور کی میعاد پوری ہو جائے گی۔اس دور میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس قربانی کی توفیق دی ہے، اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اس نے اس عرصہ میں جو چندہ اس تحریک میں دیا ، و 140-13لاکھ روپیہ بنتا ہے اور اس روپیہ سے جہاں ہم نے اس دس سال کے عرصہ میں ضروری اخراجات کئے ہیں، وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ریز روفنڈ بھی قائم کیا ہے اور اس ریز روفنڈ کی مقدار 280 مربع زمین ہے۔اس کے علاوہ ابھی ایک سو مربع زمین ایسی ہے، جس میں سے کچھ حصہ کے خریدنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔کچھ حصہ گوخریدا تو گیا ہے مگر اس پر ابھی قرض ہے۔اسے اگر شامل کر لیا جائے تو کل رقبہ 380 مربع ہو جاتا ہے۔450