تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 397
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود 200 اکتوبر 1944ء ہے۔پھر بحر ہند کے کئی جزائر پر فرانس کا قبضہ ہے۔چین تک اس کی نو آبادیات پھیلی ہوئی ہیں۔امریکہ کے پاس بھی بعض جزائر پر فرانس کا قبضہ ہے۔پس پانچویں وسیع اثر رکھنے والی زبان فرانسیسی ہے۔اس قسم کی چٹھی زبان اطالوی ہے۔اس زبان کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یورپ کی علمی اصطلاحات لاطینی سے تیار کی جاتی ہیں اور لاطینی زبان ماں ہے اطالوی زبان کی۔بیٹی اپنی ماں سے الگ نہیں ہوتی بلکہ ماں کا اثر ضرور اپنے اندر رکھتی ہے۔اس لئے لاطینی اصطلاحات کے لئے اطالوی زبان کا جاننا ضروری ہے۔اسی طرح مسیحیت کا مرکز ہونے کی وجہ سے پادریوں کے ذریعہ سے اطالوی زبان ہر ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔مزید برآں اطالوی نسل بڑی جلدی جلدی بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے کئی کروڑ اطالوی نسل کے آدمی امریکہ میں جابسے ہیں۔اسی طرح اٹلی کی نو آبادیات جن پر جنگ سے پہلے اٹلی کا قبضہ تھا، ان میں بھی اس زبان کو سمجھا جاتا ہے۔پھر مصر اور مشرق بعید کے علاقوں پر بھی اٹلی زبان کا اثر ہے کیونکہ وہاں بھی اٹلی کے لوگ تجارتوں اور دوسرے کاموں کی وجہ سے بہت پھیلے ہوئے ہیں۔پس یہ چیٹھی زبان ہے، جو نہایت اہمیت رکھنے والی ہے اور مختلف ممالک میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ساتویں زبان ڈچ ہے، جو ہالینڈ کی زبان ہے۔سماٹرا جاوا وغیرہ کے جزائر ، جن میں کئی کروڑ کی مسلمان آبادی ہے، یہ لوگ ڈچ حکومت کے ماتحت ہیں۔ان میں تبلیغ کرنے کے لئے ڈچ زبان کا جاننا ضروری ہے۔ان جزائر میں جتنے تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، وہ سب ڈچ زبان جانتے ہیں۔اور اس زبان کو سماٹرا، جاو او غیرہ میں وہی اہمیت حاصل ہے، جو ہندوستان میں انگریزی کو حاصل ہے۔ہندوستان میں کئی تعلیم یافتہ لوگ ایسے ہیں، جن کو اگر اردو رسالہ پڑھنے کو دیا جائے تو کہیں گے، اگر کوئی انگریزی رسالہ ہو تو دیجئے۔اپنی زبان اردو ہے مگر ما نگیں گے انگریزی۔اس طرح لمبی حکومت کی وجہ سے سماٹرا، جاوا کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں ڈچ زبان کو پسند کیا جاتا ہے اور مقامی زبان کو اس کے مقابلہ میں کم پسند کیا جاتا ہے۔ان علاقوں میں تبلیغ کرنے کے لئے اس زبان کا جاننا بھی نہایت ضروری ہے۔آٹھویں زبان ہسپانوی ہے۔ہسپانیہ تین چار کروڑ کا ملک ہے۔افریقہ کی بہت سی آبادی کا اسلامی حصہ خصوصاً وہ مورش قوم ، جنہوں نے سپین پر حکومت کی ہے اور ایک لمبے عرصہ تک سپین میں اسلامی حکومت کے علمبر دار ر ہے ہیں، اس کا بڑا حصہ ہسپانیہ کے ماتحت ہے اور وہاں کے علمی لوگ ملازمت وغیرہ حاصل کرنے کے لئے اور حکام کے ساتھ تعلقات رکھنے کے لئے ہسپانوی زبان سیکھتے ہیں۔اسی طرح جنوبی امریکہ کا ایک حصہ بھی ہسپانیہ کے ماتحت تھا، اب وہ آزاد ہے۔مگر چونکہ ہسپانوی نسل وہاں آباد ہے، 397