تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 381
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبه جمعه فرموده 04) اگست 1944ء یہ زمانہ ٹھہرنے کا نہیں بلکہ دوڑنے اور کام کرنے کا ہے به جمعه فرمود ه 04 اگست 1944ء خطبه سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چند ماہ کا عرصہ ہوا، مجھے ایک الہام ہوا تھا ، جس کو میں نے ایک خطبہ میں بیان بھی کیا تھا کہ وو روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے 66 اس وقت میں نے اس کا جو مطلب سمجھا تھا، وہ یہ تھا کہ اسلامی فتوحات کا زمانہ قریب ہے لیکن ابھی ہماری تیاری مکمل نہیں اور جو راستہ ہم نے طے کرنا ہے، وہ ابھی بہت دور ہے۔اس الہام کے بیان کرنے کے بعد، جو حالات ظاہر ہوئے ہیں، ان سے میرا خیال اس طرف جاتا ہے کہ ان معنوں کے علاوہ جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں، اس الہام کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ موجودہ جنگ عظیم کا خاتمہ شاید قریب ہے اور ہماری جماعت کو تبلیغ کے لئے ابھی بہت بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔میں دیکھتا ہوں، اس عرصہ میں اتحادیوں کو اس طرح متواتر فتوحات نصیب ہوئی ہیں اور محور یوں کو اس طرح متواتر شکستیں ہوتی جارہی ہیں کہ جن کو دیکھ کر بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ جنگ کچھ دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔آج سے وہ تین سال پہلے جبکہ جنگ کا پہلو انگریزوں کے خلاف تھا، اسی وقت میں نے اس بات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ میری رائے میں جنگ 1944ء کے آخر یا 1945ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔میں نے جو یہ بات کہی تھی ، اس کی بنیاد کسی الہام پر نہیں تھی بلکہ اس بات پر تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات اور میرے الہامات اور جماعت کے بعض اور لوگوں کے الہامات سے معلوم ہوتا تھا کہ تحریک جدید کا اجر اخاص الہبی تصرف کے ماتحت ہوا ہے۔چونکہ تحریک جدید کے پہلے دور کی میعاد 4 4ء کے آخر میں ختم ہو جاتی ہے، اس لئے میرا خیال تھا کہ اس خدائی فعل کا خاتمہ ضرور کسی اہم مقصد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اور جس وقت میں نے تحریک جدید شروع کی تھی ، اس وقت میں نے بتایا تھا کہ چونکہ حکومت کے بعض افسروں نے ہم پر ظلم کئے ہیں، اس لئے ان کو ضرور اس ظلم کی سزا ملے گی اور میں نے بیان کیا تھا کہ 381