تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 373
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 مئی 1944ء تک زیادتی کرنی ہوگی۔گیارھویں سال میں وہ پھر نویں سال کے برابر چندہ دے گا، بارہویں سال میں آٹھویں سال کے برابر، تیرھویں سال میں ساتویں سال کے برابر، چودھویں سال میں چھٹے سال کے برابر، سترھویں سال تیسرے اور اٹھارویں سال دوسرے سال کے برابر اور انیسویں سال پہلے سال کے برابر چندہ دینا ضروری ہوگا۔سوائے اس کے کہ کوئی فوت ہو جائے۔جس طرح پہلے دور میں یہ شرط تھی کہ اگر کوئی پہلے سال میں شامل ہوا اور پھر فوت ہو گیا تو اسے آخر تک شامل ہی سمجھا جائے گا۔کیونکہ وہ اسی نیت سے شامل ہوا تھا کہ آخر تک شامل رہے گا۔اسی طرح اس دور میں ہوگا کہ جو شخص ایک سال یا چند سال شامل ہونے کے بعد فوت ہو جائے تو اس کا شمار آخر تک شامل ہونے والوں میں ہوگا۔اسی طرح اگر کسی کی پنشن ہو جائے تو اس کی آمد کے لحاظ سے ہی اس سے چندہ لیا جائے گا۔جس کی آمد سور و پیہ ماہوار تھی اور اس سے سور و پیہ چندہ لیا جاتا تھا۔پنشن ہونے کی صورت میں کیونکہ اس کی آمد پچاس روپیہ ماہوار ہو جائے گی ، اس لئے اس سے چندہ بھی اتنا ہی لیا جائے گا اور یہ کی کمی شمار نہ ہوگی بلکہ قواعد کے مطابق ہی سمجھی جائے گی۔تیسری شرط یہ ہوگی کہ اگر کسی کی آمد کا ذریعہ بند ہو جائے یا ملازمت سے کوئی علیحدہ ہو جائے تو اس کو کا فرض ہو گا کہ اپنا معاملہ فردی طور پر تحریک جدید کے دفتر کے سامنے پیش کرے اور دفتر اس کے متعلق فیصلہ کرے گا۔پس اگر کسی کی ملازمت جاتی رہے یا تجارت میں نقصان ہو جائے یا کسی کے پاس پہلے زمین تھی اور بعد میں وہ اس کے قبضہ میں نہ رہے تو وہ اپنا معاملہ دفتر تحریک جدید میں پیش کرے گا۔پھر اس کی موجودہ حالت کے مطابق اس کے لئے چندہ مقرر کر دیا جائے گا۔یہ وہ شرائط ہیں، جن کی پابندی آئندہ شامل ہونے والوں کے لئے ضروری ہوگی۔پس اب اگر کوئی شخص اس تحریک میں حصہ لینے کی خواہش کرے تو دفتر اسے لکھ دے کہ ان شرائط کی پابندی لازمی ہوگی۔سوائے اس کے کہ کوئی فوت ہو جائے یا بیمار ہو جائے مثلاً مفلوج ہو جائے یا دماغ میں نقص پیدا ہو جائے اور اس کی آمد بالکل جاتی رہے۔ایسے لوگوں کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ قواعد کے مطابق اس تحریک میں حصہ لینے والے ہیں۔خواہ یہ حالت ایک ہی سال کے بعد پیدا ہو جائے یا چند سال کے بعد۔( مطبوع الفضل 28 مئی 1944ء) 373