تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 371

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 مئی 1944ء آئندہ تحریک جدید میں شامل ہونے والوں کے لئے شرائط خطبہ جمعہ فرمودہ 19 مئی 1944ء یہ تحریک جدید کا دسواں سال ہے اور پہلی سکیم کے مطابق یہ گویا اس کے پہلے دور کا آخری سال ہے۔جس کے معنے یہ بنتے ہے کہ آئندہ تحریک جدید میں اگر کوئی حصہ لینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی معین صورت ہونی چاہیے اور قواعد ہونے چاہئیں تا اگر کوئی آئندہ اس میں شامل ہونا چاہیے تو معلوم کر سکے کہ وہ کس طرح شامل ہوسکتا ہے؟ کیونکہ اس کا پہلا دور تو ختم ہو چکا ہے۔میں نے اس تحریک میں چندوں کے وعدوں کی آخری تاریخ 30 اپریل رکھی ہوئی تھی، ہندوستان کے ان علاقوں کے لئے ، جہاں کی زبان اردو نہیں ہے۔اور فروری کا پہلا ہفتہ آخری تاریخ تھی ، ہندوستان کے ان علاقوں کے لئے ، جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اس لیے اب کوئی شخص اس میں ان قواعد کے لحاظ سے تو شامل نہیں ہو سکتا۔اور ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں آئندہ اس میں شامل ہونے کی خواہش پیدا ہو ہو، ایک سکیم کا فیصلہ کیا ہے۔اور آج میں اس کا اعلان کرتا ہوں تا وہ لوگ جواب تک شامل نہیں ہو سکے ، اگر اب ان کے دلوں میں شوق پیدا ہو تو وہ اس میں حصہ لے سکیں۔شروع زمانہ میں یہ ایک اکٹھا کام تھا، اس لیے ایک وقت مقرر کر دیا جاتا تھا کہ جو لوگ اس شامل ہونا چاہیں، وہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک وعدے کر سکتے ہیں۔لیکن اب سوال یہ کہ اگر کوئی شخص انفرادی طور پر اس میں حصہ لینا چاہے تو کس طرح لے سکتا ہے؟ اس میں شک نہیں کہ سلسلہ کی اشاعت کے لیے ایک ستقل فنڈ کا قیام ، ایک ایسی بات ہے کہ جس میں حصہ لینے کی خواہش ہمیشہ ہی دلوں میں پیدا ہوتی رہے گی۔اس لیے ایسے لوگوں کے شامل ہونے کی بھی کوئی صورت ضرور ہونی چاہیے، جو لوگ اس تحریک کی ابتداء میں اس میں شامل ہوئے ، جبکہ اس کی ایسی شکل نہ تھی، جو لوگوں کے لیے دلکشی کا موجب ہو اور اس وقت شامل ہوئے جب ذہنوں میں یہ بات نہ تھی کہ اس تحریک کو خدا تعالی اسلام کی اشاعت و ترقی کے لیے ایک مستقل فنڈ کی صورت دے دے گا۔اور جب یہ بھی معلوم نہ تھا کہ اس میں شامل ہو کر انہیں کتنی قربانیاں کرنی پڑیں گی ؟ اور اس وقت اس میں شامل ہوئے ، جب جماعت نازک دور میں سے گذر رہی تھی اور دشمن حملہ کر کے اس سلسلہ کو ہمیشہ کے لیے مٹا دینا چاہتا تھا۔وہ دوسروں سے ممتاز ہیں اور ممتاز ہونے کا حق رکھتے ہیں۔371