تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 361
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم " اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء بے شک یہ لڑائی کا بگل نہیں مگر پریڈ کا بگل ضرور ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1944ء میں نے بعض تحریکات چند روز سے شروع کی ہیں۔انہیں خیال نہیں کہا جاسکتا کہ وہ خیال سے بالا ہیں، انہیں ارادہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اس سے بھی بالا ہیں تفصیلی تشکیل کا نام بھی انہیں نہیں دیا۔جا سکتا کہ وہ اس سے کچھ زیادہ ہیں بلکہ سامان ذریعہ حاصل کرنے کے مرحلہ پر ہیں ، ہم ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ حقیقی سامان جمع کرنے کا سامان جمع کر رہے ہیں اور اب ہمارے سامنے یہ مرحلہ ہے کہ حقیقی سامان فراہم کرنے کا انتظام کریں۔اس کی بیسیوں شاخیں ہیں اور ایک بڑی شاخ علماء کی جماعت کا پیدا کرنا ہے۔جب اللہ تعالیٰ نے اس بات کا مجھ پر انکشاف فرمایا تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے یہ بھی انکشاف فرمایا کہ علماء کی کثرت اسلام کے قیام کے لئے نہایت ضروری ہے۔وو۔۔اب جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ہم بعض تحریکات کے لحاظ سے ایسے مقام پر کھڑے ہیں کہ حقیقی سامان مہیا کرنے کے سامان جمع کر رہے ہیں۔اس لئے میں نے چندوں کا اعلان کیا تھا اور تحریک کی تھی کہ دوست اپنی جائیداد میں اسلام کے لئے وقف کریں۔ہزاروں دوستوں نے اس طرف توجہ کی ہے اور ایک کثیر تعداد جائیدادوں کی وقف کی ہے۔مگر ابھی بہت سے دوست ہیں، جنہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی۔اور وہ ایک عظیم الشان موقع کھورہے ہیں، جس کے بعد یقینا انہیں پچھتانا پڑے گا مگر پھر یہ پچھتانا لا حاصل ہوگا۔یہ تحریک تو لہوں گا کر شہیدوں میں شامل ہونے سے بھی کم ہے۔لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کے لئے بھی خون کا قطرہ بہانا پڑتا ہے۔مگر اس تحریک میں تو بغیر ایک پیسہ دیئے شامل ہوا جا سکتا ہے۔صرف اس غیر معین عبد کو جو ہر شخص بیعت کے وقت کرتا ہے، ایک معین شکل میں پیش کرتا ہے۔یعنی یہ وعدہ کرتا ہے کہ جب سلسلہ کو ضرورت ہوگی، ان کی جائیدادوں پر جتنا ٹیکس لگے گا ، وہ اسے ادا کر دیں گے۔اور یہ بوجھ ان پر غیر معمولی حالات میں ہی ڈالا جائے گا، ورنہ زیادہ تر خرچ طوعی چندوں سے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کیونکہ اسی میں زیادہ برکت ہوتی ہے۔تو ہزاروں لوگوں نے اپنی جائیدادیں وقف کی ہیں مگر ہزاروں ہیں، جنہوں نے ابھی توجہ نہیں کی۔361