تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 347
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم ملفوظات فرمودہ یکم مئی 1944ء ہے؟ اس طرح لوگوں کو احمد بیت کی طرف توجہ ہوگی اور ایک مبلغ بطور سیکر یٹری کے ہو، جولر بچر وغیرہ کی اشاعت و فروحت اور دوسرے ایسے ہی کاموں کی نگرانی کرے۔پس پانچ مبلغ صرف انگلستان میں ہونے چاہئیں۔انگلستان کے علاوہ یورپ میں یوں تو دس پندرہ ملک ہیں لیکن اگر مرکزی ممالک ہی لئے جائیں تو وہ جرمنی، اٹلی اور فرانس ہیں، ان ممالک میں ابتدائی طور پر کم سے کم چھ مبلغ ہونے چاہئیں۔ورنہ میرے نزدیک تو پندرہ مبلغوں کی ضرورت ہے۔چھ مبلغ ایک ایک جگہ رہیں اور چھ مبلغ دورہ کرتے رہیں۔مثلاً ہمارے کچھ مبلغ جرمنی، اٹلی اور فرانس کے بڑے بڑے شہروں میں بیٹھ جائیں اور کچھ مبلغ ان ممالک میں تبلیغی دورے کرتے رہیں۔کبھی کسی ملک میں جائیں اور کبھی کسی ملک میں۔اور تین مبلغ مراکز میں بطور سیکریٹری کام کریں۔پس پانچ انگلستان کے مبلغ اور چھ یہ گویا گیارہ مبلغ یورپ کے لئے ایک اقل ترین چیز ہیں۔اصل میں تو وہاں ہیں مبلغ ہونے چاہئیں، تب ہم اپنی آواز ایک محدودحلقہ تک پہنچا سکتے ہیں۔پھر یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ ہے۔وہاں کی آبادی بارہ کروڑ ہے اور ہندوستان سے دو گنا ملک ہے مگر ہم نے وہاں صرف ایک مبلغ رکھا ہوا ہے۔اگر سارے ہندوستان میں ہم ایک مبلغ رکھنے کی تجویز پیش کریں تو ساری مجلس قہقہہ لگا کر ہنس پڑے گے کہ یہ عجیب تبلیغ ہے کہ سارا ہندوستان سامنے ہے اور مبلغ ایک رکھا جا رہا ہے۔مگر ہم نے امریکہ میں، جو ہندوستان سے دو گنا ملک ہے، اپنا ایک ہی مبلغ رکھا ہوا ہے۔اگر امریکہ کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں تو وہاں بھی چار مبلغ ہونے چاہئیں اور یہ بھی اقل ترین تعداد ہے۔گیارہ وہ اور چار یہ پندرہ ہو گئے۔پھر جنوبی امریکہ میں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اسی طرح کینیڈا میں مبلغوں کی ضرورت ہے۔ان مقامات کے لئے اگر پانچ مبلغ اور تجویز کریں تو اکیس ہو گئے۔پھر عربی ممالک بھی توجہ کے محتاج ہیں۔ان میں مصر ہے ، شام ہے، فلسطین ہے، عراق ہے۔ان میں بھی اگر وہی بات مدنظر رکھی جائے ، جو یورپین ممالک میں مد نظر رکھی گئی ہے اور ہم ان ممالک کے لئے دو جگہ سنٹر قائم کریں تو دونوں جگہ تین تین مبلغ ہونے چاہئیں۔ایک ایک مبلغ تو سنٹر میں رہے اور رسالے وغیرہ کی ایڈیٹری کرے اور دو مبلغ ہر وقت گشت لگاتے رہیں۔گویا کم سے کم یہ چھ مبلغ اور ہمیں چاہئیں 6 اور 27-21 ہو گئے۔پھراگر سماٹر اور جادو وغیرہ جزائر کومدنظر رکھا جائے تو کم سے کم چھ اور مبلغوں کا ہمیں شمار کرنا چاہئے۔27 پہلے اور 6 یہ 33 مبلغ ہو گئے۔بیرونی ممالک کی تبلیغ اور اشاعت لٹریچر کے لحاظ سے اوپر کے سولہ مشنوں پر کم سے کم چھ سو روپیہ ماہوار فی مشن خرچ کی ہم کو گنجائش رکھنی چاہیے۔یہ خرچ انداز ا ایک لاکھ 347