تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 272 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 272

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1943ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم اور مال کی پرواہ نہیں کیا کرتے ، اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دو اور دنیا کو یہ نظارہ دکھا دو کہ بیشک دنیا میں دنیوی کامیابیوں اور عزتوں کے لئے قربانی کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔لیکن محض خدا کے لئے قربانی کرنے والی جماعت ، آج دنیا کے پردہ پر سوائے جماعت احمدیہ کے اور کوئی نہیں۔اور وہ اس قربانی میں ایسا امتیازی رنگ رکھتی ہے، جس کی مثال دنیا کی کوئی اور قوم پیش نہیں کر سکتی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ موقع ہے، ان لوگوں کے لئے ، جنہیں اس تحریک میں پہلے شامل ہونے کی توفیق نہیں تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں شمولیت کی توفیق مل چکی ہے۔اسی طرح یہ موقع ہے، ان لوگوں کے لئے ، جو گو اس تحریک میں پہلے شامل ہو سکتے تھے مگر کسی بداثر کے ماتحت وہ اس میں شامل ہونے سے محروم رہے۔آج وہ بھی اپنے میلے کپڑے دھو لیں اور خدا تعالیٰ کی اس صاف ستھری جماعت میں شامل ہو جائیں، جس صاف ستھری جماعت میں شامل ہوئے بغیر وہ خدا تعالیٰ کے قرب میں نہیں بڑھ سکتے۔میں اپنی بیماری کی وجہ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا اور میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس دعا سے نئے سال کی تحریک کا آغاز کرتا ہوں کہ اے خدا! تو ہماری جماعت کے قلوب میں آپ قربانی کی تحریک پیدا فرما۔اے خدا ! تو اپنے فرشتوں کو نازل فرما، جو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے پر آمادہ کریں اور اے ہمارے خدا! اس آمادگی کے بعد پھر تو اپنے فرشتوں کو اس بات پر مامور فرما کہ جو لوگ قربانیوں کے وعدے کریں، وہ اپنے ان وعدوں کو جلد سے جلد پورا کر دیں۔اے میرے رب! تو ہمیں توفیق عطا فرما کہ اس ذریعہ سے جو مال ہمارے پاس جمع ہو، اسے ہم نیک نیتی اور اخلاص سے خرچ کریں۔ہم اپنی کسی بدی ،غفلت اور نادانی کی وجہ سے اس مال کا استعمال کرنے میں کوئی خرابی پیدا نہ کریں اور اے ہمارے رب! ہم نے تیری محبت اور تیرے قرب کو حاصل کرنے کے لئے اسلام کی عمارت کی جو بنیا د رکھی ہے، تو اپنے فضل سے اس بنیاد پر ہمیں ایک ایسی عظیم الشان عمارت بنانے کی توفیق عطا فرما، جس کی بنیادیں تو زمین میں ہوں مگر اس کی چھت عرش بریں کے پائے کو بوسہ دے رہی ہو۔تا کہ دنیا کے دکھیا اور مصیبت زدہ اس عمارت میں آرام کا سانس لیں اور تیرے رسول، تیرے محبوب، تیرے پیارے، خاتم النبیین کے نام پر درود بھیجیں کہ اسی کی تحریکوں کے ذریعہ دنیا نے امن کا پیغام سنا۔وہی ایک رسول ہے، جس کی تعلیم پر عمل کر کے انسان اور نفس کی لڑائی ، انسان اور ہمسایہ کی لڑائی، جو ہمیشہ دنیا کے امن کو برباد کرنے کا موجب رہی ہے، ختم ہو سکتی اور دنیا راحت اور آرام کا سانس لے سکتی ہے۔پس اے خدا! تو ہمیں اس پاک رسول 272