تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 259

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1943ء یہ بات اب تک میں نے واضح نہ کی تھی اور اب ایک واقف کی ایک تحریر سے مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ یہ مضمون میں نے پہلے بیان نہیں کیا۔اس لئے اب اسے بیان کر دیا ہے تا جو لوگ اپنے آپ کو پیش کر چکے ہیں، وہ گنہگار نہ ہوں اور جو آئندہ پیش کریں سوچ سمجھ کر کریں۔لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ جب اسلام کو سپاہیوں کو ضرورت ہو تو جو شخص طاقت اور اہلیت رکھنے کے باوجود آگے نہیں آتا، وہ گنہگار ہے۔اس لئے جو نو جوان اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہوں اور اس ذمہ داری کو نباہ سکتے ہوں ، وہ پیش کریں۔ایسے نوجوانوں کیلئے خدمت دین اور ثواب حاصل کرنے کا یہ نادر موقعہ ہے۔ایسا نا در موقعہ کہ جو شاید آئندہ نہ مل سکے۔انبیاء کے قریب کے زمانہ میں ایسے مواقع مل سکتے ہیں مگر جب ترقیات حاصل ہو جائیں تو پھر ایسے مواقع نہیں مل سکتے“۔( مطبوع الفضل 19 اکتوبر 1943ء) 259