تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 216
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم ان میں کئی کے قصوروں کو معاف کر چکا ہو گا۔مگر بہر حال باوجود اس کے کہ بعض لوگ منافق تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا علم تھا ، آج تک سارے مسلمان ان کا نام آنے پر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں۔حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ خدا نے اب تک انہیں نہ بخشا ہو۔بہر حال صحابیت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ان کی دنیا میں عزت قائم کر دی اور سینکڑوں سال تک ان کی اولادوں نے اپنے باپ دادا کی صحابیت کی وجہ سے شاہی درباروں میں بڑے بڑے انعامات حاصل کئے۔ایک شخص آتا اور کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا ہوں، دوسرا شخص آتا اور کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا ہوں اور بادشاہ فوراً آواز دیتا کہ لانا اس کو میرے پاس اور جب وہ اس کے پاس لایا جاتا تو بادشاہ اسے بہت بڑا انعام دیتا۔اس وجہ سے کہ وہ ایک صحابی کی اولاد میں سے ہے۔مگر خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں رضی اللہ عنہ کہاں؟ وہ تو منافق اور مردود تھا۔غرض تمہیں وہ چیز مفت میں حاصل ہو گئی ہے، جو تمہارے لئے اور تمہاری اولادوں کے لئے بہت بڑی عزت اور خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔اگر یہ نعمت تمہیں باطن میں بھی میسر آگئی اور ظاہر میں بھی تو تمہارے لئے دونوں جہانوں میں فائدہ ہے اور اگر یہ نعمت تم نے صرف ظاہر میں حاصل کی ہے، باطن میں حاصل نہیں کی۔تو اس صورت میں بھی گوتم نے فائدہ نہیں اٹھایا مگر تمہاری اولادیں مجاوروں کی طرح اس سے فائدہ اٹھا ئیں گی۔تحریک جدید بھی نیکی کے ایسے ہی عظیم الشان موقعوں میں سے ایک بہت بڑا موقعہ ہے۔اور امید نہیں کہ آئندہ ایسی شان کے ساتھ ایسی آسان اور سہل تحریک جس میں کثرت سے لوگ شامل ہو سکیں ، پھر جماعت میں جاری ہو اور اگر آئندہ کوئی تحریک جاری کی گئی تو وہ ایسی سہل نہیں ہوگی بلکہ اسے سخت مشکل بنا دیا جائے گا اور اس میں تلخیاں کثرت سے پیدا کر دی جائیں گی تا کہ ان تلخیوں اور مشکلات کو اٹھا کر ہی بعد میں آنے والوں کو تمہارے برابر ثواب حاصل ہو سکے۔بہر حال آج جس سہولت اور آسانی سے اس عظیم الشان تحریک میں حصہ لے کر اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔اس سہولت اور آسانی سے وہ کسی اور تحریک میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔اب گاڑی چھوٹنے والی ہے، تم جلدی اس میں سوار ہو جاؤ۔ایسا نہ ہو کہ رہ جاؤ اور بعد میں اپنی غفلت اور محرومی پر پچھتاؤ۔وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا، وہ اب بھی اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ، وہ کچھ چندہ اس تحریک کے ختم ہونے کے بعد بھی ادا کر سکتے ہیں۔اسی طرح وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے، میں ھی یاد دلاتا ہوں وہ ان کی پار کر اور ان چنے رت دیکھ گشتہ سالوں کی کی کو ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں اور اپنے چندے کی فہرست کو دیکھ کر گزشتہ سالوں کی کمی کو 216