تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 217

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء نمایاں اضافوں کے ساتھ پورا کریں۔مجھے معلوم ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں، جن کی صرف پچاس ساٹھ روپے تنخواہ ہے مگر انہوں نے اس تحریک میں ہر سال سوسورو پہیہ چندہ دیا ہے اور کئی لوگ ایسے بھی ہیں ، جن کی دو دو سو روپیہ تنخواہ ہے مگر انہوں نے صرف دس یا ہیں روپے چندہ دیا ہے۔ایسے لوگوں کے لئے بھی وقت ہے کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں۔یاد رکھو چھلکا کام نہیں آسکتا مغز کام آتا ہے، اسی طرح نام کام نہیں آسکتا، حقیقت کام آیا کرتی ہے۔بے شک ایسے لوگوں نے ظاہری قواعد کو پورا کرتے ہوئے تحریک جدید میں اپنا نام لکھوالیا ہے مگر ثواب ہم نے نہیں دینا بلکہ خدا نے دینا ہے اور خدا جانتا ہے کہ چندہ اپنی طاقت کے مطابق دیا گیا ہے یا طاقت اور توفیق سے کم دیا گیا ہے۔پس وہ لوگ ، جنہوں نے اس تحریک میں کم حصہ لیا ہے، انہیں چاہئے کہ وہ اب اپنی کمی کو پورا کر لیں تا کہ جب خدا تعالیٰ کے دین کے گھر کی بنیاد رکھی جائے ، اس وقت تمہارے لئے بھی ایک نیک خاندان کی بنیاد رکھ دی جائے اور اس دنیا اور آخرت میں تمہاری جڑیں ایسی مضبوطی سے قائم ہو جائیں جیسے ایک بہت بڑے شاندار اور پھل لانے والے درخت کی جڑیں ہوتی ہیں۔مطبوعہ الفضل 02 دسمبر 1942 ء ) 217