تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 166

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1942ء تحریک جدید- یک الی تحریک۔۔۔۔جلد دوم میں پانچ چھ ہزار کی کمی ہو گئی ہے۔ممکن ہے اس ماہ کے آخر تک یہ کمی پوری ہو جائے بلکہ یہ بھی ممکن ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو پچھلے سال سے موجودہ سال کے وعدوں کی رقم زیادہ ہو جائے لیکن سردست ہم اپنی جماعت کے دوستوں کے موجودہ وعدوں سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں اور اگر خدانخواستہ یہی حقیقی اندازہ ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جماعت کے ایک طبقہ میں خطر ناک ستی پیدا ہو گئی ہے۔پس میں آج پھر جبکہ وعدوں کی میعاد کا وقت ختم ہو رہا ہے، جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جہاں جہاں تحریک جدید کے کارکن موجود ہوں، وہ فوراً اس کام میں مشغول ہو جائیں اور اپنی اپنی جماعتوں کی لسٹیں مکمل کر کے بہت جلد مرکز میں بھیجوا دیں۔اسی طرح وہ افراد، جواب تک تحریک جدید کے چندہ کے متعلق کوئی وعدہ نہیں لکھا سکے ، ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدے لکھا دیں۔قادیان کی جماعت باوجود دشمنوں اور منافقوں کے اعتراضات کے ہمیشہ قربانیوں کے میدان میں دوسروں سے آگے رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اس سال بھی قادیان کی جماعت پچھلے سال سے بڑھ کر رہے گی اور اپنی قربانی کے معیار کو بلند کر کے نہ صرف اپنا مقام قائم رکھنے کی کوشش کرے گی بلکہ اسے پہلے سے بھی بڑھا کر دکھا دے گی۔پھر ہمارے ہزاروں بھائی ایسے ہیں، جو میدان جنگ میں گئے ہوئے ہیں، ان تک اخبار نہیں پہنچ سکتا کہ اس ذریعہ سے انہیں اس تحریک کا علم ہو اور دفتر کے پاس ان کے پتے نہیں ہیں کہ براہ راست ان کو تحریک کی جاسکے اور چونکہ ان ہندوستانی افراد اور ہندوستانی جماعتوں کے لئے جو ہندوستان سے باہر ہیں، وعدوں کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے اور ان جنگ پر جانے والے احمدیوں میں سے کسی کا باپ ہندوستان میں موجود ہے، کسی کا بیٹا موجود ہے، کسی کا بھائی موجود ہے اور کسی کا کوئی اور عزیز اور دوست موجود ہے اور انہیں اپنے اپنے عزیزوں اور دوستوں کے پتے معلوم ہیں۔اس لئے میں ایسے تمام دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ چونکہ باہر اخبارات نہیں پہنچ سکتے ، اس لئے وہ خطوط کے ذریعہ اپنے اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو اطلاع دے دیں کہ تحریک جدید کے آٹھویں سال کے آغاز کا اعلان ہو چکا ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدوں کی اطلاع یہاں بھجوا دیں۔میں اس موقعہ پر اس امر پر خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ میری تحریک پر بعض لوگوں نے اپنے چندوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔چنانچہ تین چار دن ہوئے ایک دوست کی طرف سے خط آیا کہ پہلے انہوں نے 108 روپے کا وعدہ کیا تھا مگر پھر میری تحریک پر کہ وعدوں میں اضافہ کرنا چاہئے۔انہوں 166