تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 95
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء اسلام اور احمدیت کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو خطاب فرمودہ 24 جولائی 1941ء طلباء بور ڈ نگ تحریک جدید سے خطاب کا خلاصہ جو الفضل میں شائع ہوا) حضور نے فرمایا کہ: ” مومن کے ارادے سے اسکا عمل بڑھ جاتا ہے اور اس کے عمل سے اس کا ارادہ بڑھ جاتا ہے، یہی تسلسل ہے جو قوموں کی کامیابی کا ذریعہ ہوتا ہے۔جب اس بورڈنگ ہاؤس کو بنایا گیا تو اس میں ایک سو ساٹھ یا ایک سواسی بورڈ رز کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی۔لیکن ابھی تک اس میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس لڑکے داخل ہو سکے ہیں۔گویا ابھی اور گنجائش ہے۔اس بورڈ نگ کو بنے 27/28 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہم اسے بھرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔میں سمجھتا ہوں اگر اس میں داخل ہونے والے بچے ایسا نمونہ بن کر باہر جا ئیں جسے دیکھ کر دوسروں کو اپنے بچے قادیان میں تعلیم پانے کیلئے بھیجنے کی حرص، لالچ اور خواہش پیدا ہو اور وہ ایسے رنگ میں رنگین ہو کر یہاں سے نکلیں۔جس میں تحریک جدید ان کو رنگنا چاہتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ایک سال کیا، ایک مہینہ کیا، دو ہفتوں میں ہی یہ بورڈنگ بھر سکتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا: ” جب میں نے بورڈنگ تحریک جدید کی تحریک کی ، اس وقت بورڈنگ میں 37 کے قریب لڑکے تھے اور وہ بھی کم ہوتے جارہے تھے۔پھر تحریک جدید کے ماتحت جماعت نے توجہ کی۔ادھر بورڈنگ میں رہنے والوں نے ایک حد تک نمونہ اچھا دکھایا اور آج مجھے بتایا گیا ہے کہ 137 بور ڈرز ہیں۔مگر یہ ترقی ہمارے لئے خوشی کا موجب نہیں ہو سکتی جب تک تعداد کی ترقی کے ساتھ عملی ترقی نہ ہو۔عملی ترقی کی تشریح میں حضور نے فرمایا: ”جو غرض تحریک جدید کی ہے اور جو باہر سے آکر یہاں پڑھنے والوں کی ہے۔وہ معمولی نہیں بلکہ بہت بڑی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے سپاہی تیار کریں جو اسلام کیلئے ہر وقت کمر بستہ رہیں اور ہر میدان 95