تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 781
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 مئی 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم جائیداد کا مطالبہ کیا جائے گا۔چنانچہ دیکھ لو، اس تحریک سے خدا تعالیٰ نے کتنا عظیم الشان کام لیا ہے؟ مگر عام چندہ کے ذریعہ اس وقت جماعت میں حفاظت مرکز کے لئے تحریک کی جاتی تو میں سمجھتا ہوں کہ لاکھ، دولاکھ روپیہ کا اکٹھا ہونا بھی بہت مشکل ہوتا۔مگر چونکہ آج سے تین سال پہلے وقف جائیداد کی تحریک کے ذریعہ ایک بنیاد قائم ہو چکی تھی ، اس لئے وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں اس وقت حصہ لیا تھا، وہ اس وقت مینار کے طور پر ساری جماعت کے سامنے آگئے۔اور انہوں نے اپنے عملی نمونہ سے جماعت کو بتایا کہ جو کام ہم کر سکتے ہیں، وہ تم کیوں نہیں کر سکتے ؟ چنانچہ جب ان کی قربانی پیش کی گئی تو ہزاروں ہزار اور لوگ ایسے نکل آئے ، جنہوں نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جائیدادیں وقف کر دیں۔"۔۔۔در حقیقت جانی قربانی کا مطالبہ وقف زندگی کے ذریعہ کیا جارہا ہے اور مالی قربانی کا مطالبہ چندوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔اور اب جائیدادوں اور آمد کے وقف کے ذریعہ تمام جماعت کو مالی قربانی کے ایک بہت ہی بلند مقام پر کھڑا کیا جارہا ہے۔پھر شاید وہ وقت بھی آجائے کہ سلسلہ ہر شخص سے اس کی جان کا بھی مطالبہ کرے۔اور جماعت میں یہ تحریک کی جائے گی کہ ہر شخص نے جس طرح اپنی جائیداد خدا تعالیٰ کے لئے وقف کی ہوئی ہے، اسی طرح وہ اپنی زندگی بھی خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دے، تا کہ ضرورت کے وقت اس سے کام لیا جا سکے۔مال کی قربانی کی ابتداء ہو چکی ہے۔پھر جان کی قربانی کا مطالبہ کیا جائے گا۔پھر مالی قربانی کا مطالبہ پہلے سے بھی زیادہ کیا جائے گا۔اور پھر جان کی قربانی کا بھی مطالبہ زیادہ سے زیادہ کیا جائے گا۔یہاں تک کہ ہماری قربانیاں ایسے مقام پر پہنچ جائیں ، جس مقام پر گزشتہ ابنیاء کی جماعتوں کی قربانیاں پہنچی تھیں۔بلکہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بہتوں سے بڑھ کر قربانی کی تو فیق عطا فرمائے تاکہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ فضل نازل ہو کہ اسلام اور احمد بیت کو دنیا میں قائم کر دے۔اللهم آمین۔( مطبوع الفضل 22 مئی 1947 ء ) 866