تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 780 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 780

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1947ء ہماری قربانیاں گزشتہ ابنیاء کی جماعتوں کے مقام تک پہنچنی چاہیں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مئی 1947ء تحریک جدید کو جب شروع کیا گیا تھا تو اس وقت اس تحریک کی خوبیاں جماعت کی نگاہ سے مخفی تھیں۔مگر اب نظر آ رہا ہے کہ اس تحریک کے ذریعے دنیا بھر میں تبلیغ اسلام کا کام نہایت وسیع پیمانہ پر جاری ہے اور سینکڑوں لوگ اسلام کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رہے ہیں۔یہ تحریک جدید کا ہی نتیجہ ہے کہ ایک انگریز نومسلم، جنہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان آئے ہیں۔پھر یہ تحریک جدید کا ہی نتیجہ ہے کہ اسی ہفتہ غیر ممالک سے دو اور افراد کے متعلق یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہ بھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان آنا چاہتے ہیں۔ایک اطلاع تو ایک جرمن نو مسلم کے متعلق ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ وہ قادیان میں تعلیم حاصل کریں اور پھر اپنے ملک میں تبلیغ کریں۔دوسرے اسی ہفتہ میں امریکہ سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک امریکن نو مسلم نے بھی اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ میں قادیان جا کر دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔دیکھو یہ کتنی عظیم الشان تحریک ہے کہ غیر ممالک کے نو مسلم بھی یہاں آکر دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جب یہ لوگ یہاں سے دینی تعلیم حاصل کر کے واپس اپنے ملک میں جائیں گے تو ان کے لئے اپنے ملک کے لوگوں کو سمجھانا آسان ہوگا۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحم سے جتنے کام مجھ سے لئے ہیں، ان تمام کاموں کے متعلق میں دیکھتا ہوں کہ درحقیقت وہ بنیاد ہوتے ہیں، بعض آئندہ عظیم الشان کاموں کی۔وو میں نے وقف جائیداد کی تحریک کی تھی۔جو در حقیقت بنیاد تھی ، آج کی تحریک کے لئے۔مگر اس وقت لوگ اس تحریک کی حقیقت کو نہیں سمجھے تھے۔کچھ لوگوں نے تو اپنی جائیداد میں وقف کر دی تھیں مگر باقی لوگوں نے خاموشی اختیار کر لی۔اور وہ لوگ جنہوں نے اپنی جائیدادیں وقف کی تھیں، وہ بھی بار بار مجھے لکھتے تھے کہ آپ نے وقف کی تو تحریک کی ہے اور ہم اس میں شامل بھی ہو گئے ہیں لیکن آپ ہم سے مانگتے کچھ نہیں۔انہیں میں کہتا تھا کہ تم کچھ عرصہ انتظار کرو۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو وہ وقت بھی آجائے گا، جب تم سے 865