تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 82

خطبہ جمعہ فرموده 7 دسمبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول ہو گئے اور اسی لقمے کھانے کے بعد انسان اور کیا کھائے گا ؟ آپ فرماتے تھے کہ میں نے حیرت سے اس کی طرف دیکھا اور کہا کہ تمہاری سور ہضمی کا علاج بہت مشکل ہے اور میرے پاس اس کا کوئی علاج نہیں۔اس چکھنے کو آپ چکھنا کہتے ہیں حالانکہ سو کے قریب لقے اسی طرح کھا جاتے ہیں۔پس یہ احتیاط برتی جائے کہ کھانوں کی اقسام زیادہ نہ ہوں اور اتنا نہ ہو کہ ضائع جائے اور ایسے قیمتی کھانے نہ پکائے جائیں جن پر زیادہ خرچ آتا ہو لیکن عیدین کیلئے یہ پابندی نہیں کہ ایک سے زائد کھانے نہ کھائے جائیں۔اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ضرور ایک سے زیادہ ہی پکائے جائیں اور جن کے گھروں میں دوسرے دنوں میں فاقہ ہوتا ہو وہ بھی عید کے روز ضرور ہی ایک سے زیادہ کھانے پکا ئیں بلکہ صرف یہ مراد ہے کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ عید میں ہمارے لئے کھانے پینے کے دن ہیں اس لئے عیدین کے موقع کو اس پابندی سے مستقلی سمجھا جائے گا کہ ضرور ایک ہی کھانا پکے اور اقتصاد کو مد نظر رکھنے کا عہد ان دنوں میں اسراف سے اجتناب کرنے کی صورت میں نباہا جائے گا بغیر کسی معین صورت پر عمل کرنے کے۔عیدین کے موقعہ پر ایک اور وقت بھی ہے کہ دوست ایک دوسرے کو تحائف بھیجتے ہیں۔یہ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور میں اسے بھی روک نہیں سکتا اور اس طرح بھی ایک سے زیادہ کھانے کھانے پڑتے ہیں اس لئے میں منع نہیں کرتا اور یہی ہدایت دیتا ہوں کہ بیٹوظ رہے کہ جس قدر کفایت ممکن ہو کی جائے۔بعض دوست سوال کرتے ہیں کہ بعض لوگ عادت یا بیماری کے علاج کیلئے بعض اشیاء استعمال کرتے ہیں، بعض ممالک میں دودھ ساتھ پیتے ہیں وہ کھانا دودھ کے ساتھ نہیں کھا سکتے مگر علیحد ہ دودھ ضرور پیتے ہیں۔اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دودھ پینے کی چیز ہے کھانے کی نہیں گو عربوں میں تو دودھ کھانے کے طور پر ہی استعمال ہوتا تھا اور جب کوئی دودھ پی لیتا تو سمجھ لیا جاتا کہ کھانا کھالیا مگر ہمارے ہاں یہ رواج نہیں۔پس اگر کسی کی صحت پر اثر پڑتا ہو یا عادت ہو تو اس سے لطف پیدا نہیں ہوتا۔اول تو دودھ ہمارے ملک میں صحت کیلئے ہی سب کو پینا پڑتا ہے کسی نے کسی وقت پی لیا اور کسی نے کسی وقت۔عام طور پر زمیندار لوگ رات کو دودھ ضرور پیتے ہیں اور دوسرے بھی پیتے ہیں۔شاید چند افراد میرے جیسے جنہیں ہضم نہیں ہوتا یاوہ لوگ جن کو میسر نہیں آسکتا نہ پیتے ہوں ورنہ عام طور پر لوگ پیتے ہیں۔پس ایسے لوگوں کا سوال نہیں ان کو تو اجازت ہو تو بھی استعمال نہیں کر سکتے۔مجھے دودھ ہضم ہی نہیں ہوتا حضرت خلیفہ اسی اول نے بہت جتن ) 83 82